پشاور : وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی میں مسافر بس بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ مردم شماری ٹیم کے 2 ارکان سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کا نشانہ بننے والی بس گودر سے پاراچنار جارہی تھی کہ راستے میں بارودی سرنگ کی زد میں آگئی۔ زخمیوں میں مردم شماری ٹیم کے 2 ارکان بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال اور سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا۔ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ۔
فیس بک کمینٹ