تہران : ایران کے صدارتی انتخاب میں حسن روحانی دوسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔ ایران کے سرکاری ٹی وی نے ان کی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے ۔ الیکشن کمیٹی کے سربراہ علی اصغر احمدی ہیں، سرکاری ٹی وی کے مطابق تقریباً تمام ووٹوں کی گنتی ہو گئی ہے اور حسن روحانی کو چار کروڑ ووٹوں میں سے دو کروڑ 28 لاکھ ووٹ ملے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان کے مخالف امیدوار کو ایک کروڑ 15 لاکھ ووٹ ملے ہیں۔ ایران کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹرن آؤٹ غیر متوقع طور پر بہت زیادہ رہا اور چار کروڑ سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔ صدر حسن روحانی کے حریف ابراہیم رئیسانی نے ووٹنگ میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے شکایت کی ہے۔انھوں نے الزام لگایا کہ حسن روحانی کے حمایتیوں نے ووٹنگ بوتھ پر حسن روحانی کے حق میں پراپیگینڈہ کیا ہے جو الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
فیس بک کمینٹ