برمنگھم : انگلینڈ اور ویلز میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ساتویں میچ میں ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت پاکستان کو 19 رنز سے فاتح قرار دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو فتح کے لیے 220 رنز کا ہدف دیا تھا اور میچ میں بارش سے پہلے اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر 119رنز بنائے اور کریز پرشعیب ملک اور بابر اعظم موجود تھے۔ مسلسل بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہیں ہو سکا جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت پاکستان نے 19 رنز سے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی۔ حسن علی کو میچ میں تین وکٹیں حاصل کرنے اور دو اہم کیچ پکڑنے پر مین آف میچ قرار دیا گیا ہے۔ اس میچ کے بعد ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہو گئی اور پاکستان تورنامنٹ میںن واپس آ گیا ہے ۔ سیمی فائنل کھیلنے کے لئے اب پاکستان کو سری لنکا کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرنا ہو گی ۔
فیس بک کمینٹ