اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز، شریف خاندان کے مالی معاملات کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہو گئیں۔ مریم نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کو مد نظر رکھتے ہوئے جوڈیشل اکیڈمی اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔مریم نواز کی جوڈیشل اکیڈمی آمد پر ان کے ہمراہ ان کے شوہر ریٹائر کیپٹن صفدر اور ان کے بیٹے جنید صفدر، بھائی حسین نواز، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ کے رہنما انجینئر امیر مقام، آصف کرمانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ مریم نواز دو گھنٹے جے آئی ٹی کے سوالات کا جواب دینے کے بعد باہر آئیں ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا جے آئئی ٹی میرے سوال کا جواب نہیں دے سکی ۔ میرا تو صرف ایک سوال تھا کہ آخر ہم پر الزام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا میں اپنے والد کی قوت بنوں گی ۔