اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سابق وزیر مملکت معظم جتوئی اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر وارن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہو گئے ہیں ۔ سابق وزیر مملکت برائے خوراک اور مظفر گڑھ سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی نے بہاولپور سے 2008 کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے عامر وارن کے ہمراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی، جس کے بعد دونوں رہنما جہانگیر ترین کے ہمراہ بنی گالہ روانہ ہوئے۔ بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد معظم جتوئی اور عامر وارن نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تحریک انصاف کی قیادت اور پروگرام پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے دونوں رہنماؤں کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر نائب چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔ ان دونوں رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے لئے ایک اور دھچکا ہے ۔
فیس بک کمینٹ