راولپنڈی : پاک وطن کے حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کے ساتھ قوم 52واں یوم دفاع بھر پور جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔6 ستمبر ’یوم دفاعِ پاکستان‘ کے موقع پر مادر وطن کیلئے جان قربان کرنے والے شہدا کی یادگاروں پر پھول چڑھائے جا رہے ہیں۔ یوم دفاع کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہو رہی ہے جس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے گذشتہ روز ‘یوم دفاع پاکستان’ کے موقع پر جی ایچ کیو میں ہونے والے خصوصی پروگرام کا پرومو بھی جاری کیا تھا۔ دن کے آغاز پر مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی اور رینجرز کے جوانوں نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ مزار قائد پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ ادھر سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف بھی اپنے بھائی میجرشبیر شریف شہید کی قبر پر حاضری کے لئے میانی صاحب لاہور پہنچے اور پھولوں کاگلدستہ رکھ کر فاتحہ خوانی کی۔
فیس بک کمینٹ