ملتان : لتان کی سیشن عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کردی، جس کے بعد مفتی قوی احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے، تاہم پولیس نے انہیں ملتان سے جھنگ جاتے ہوئے ہائی وے سے گرفتار کرلیا۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے قندیل بلوچ کے کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، تاہم انہوں نے 17 اکتوبر تک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی تھی۔گذشتہ روز مفتی عبدالقوی پہلی مرتبہ سیشن جج چوہدری امیر احمد خان کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کے وکیل نے دلائل کے لیے وقت طلب کیا، جس کے بعد سماعت آج (18 اکتوبر) تک کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔آج جب سماعت کا آغاز ہوا تو سیشن جج چوہدری امیر احمد خان نے مفتی عبدالقوی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کردی.اس سے قبل عدالت نے چند منٹ کے لیے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور اسی دوران وکلاء نے مفتی عبدالقوی کو عدالت سے فرار کروا دیا اور اس طرح خلافِ روایت وہ میڈیا سے بات کیے بغیر عدالت سے چلے گئے۔
فیس بک کمینٹ