ملتان : نام ور شاعر ، ڈرامہ نگار ، کالم نگار اور دانش ور امجد اسلام امجد نے ” گرد و پیش “ کی اشاعت کو سراہا ہے اور اس کی اشاعت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ جریدہ گردو پیش سے باخبر رکھنے کے ساتھ ساتھ قارئین کے علمی و ادبی ذوق کو بھی نکھارے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ملتان میں گردو پیش کے مدیر شاکر حسین شاکر اور رضی الدین رضی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان خاص طور پر جنوبی پنجاب سے ایسے جریدے کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جو عالمی سطح پر اس خطے کی پہچان بنے ۔ انہوں نے کہا کہ میں گردو پیش ویب سائیٹ پر شائع ہونے والی تحریریںگاہے گاہے پڑ ھتا رہتا ہوں ۔ اس موقع پر انہیں گردو پیش کا پہلا شمارہ پیش کیا گیا اور اس کے لئے کالم ارسال کرنے کی درخواست بھی کی گئی جو انہوں نے قبول کر لی ۔ گردو پیش کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ امجد صاحب کے کالم بھی جلداس ویب سائیٹ پر موجود ہوں گے ۔
فیس بک کمینٹ