ملتان : گردوپیش ویب سائٹ کی پہلی سالگرہ کے موقع پرنامور صحافی ،براڈکاسٹر اوردانشورمحترم رضاعلی عابدی نے اپنے دست مبارک سے گردوپیش میگزین کی رونمائی کی ۔اس موقع پرگردوپیش کے مدیررضی الدین رضی اورشاکرحسین شاکر نے انہیں گردوپیش میگزین کاپہلاشمارہ پیش کیا۔اسرارچوہدری اورقیصرعباس صابربھی اس موقع پرموجودتھے۔رضاعلی عابدی نے گردوپیش ویب سائٹ اورمیگزین کی تعریف کی اورکہاکہ گردوپیش میگزین کی اشاعت ایک نئی اورخوبصورت بات ہے اس کے ذریعے آن لائن تحریریں کتابی صورت میں بھی محفوظ ہوجائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ میں گردوپیش ویب سائٹ کاکئی ماہ سے مطالعہ کررہاہوں اوراس پرشائع ہونے والی تحریریں اکثرمیری نظرسے گزرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ویب سائٹ خوبصورت جاذب نظر اورروشن ہے جو آن لائن صحافت میں نئے رجحانات کی بنیادڈال رہی ہے۔رضاعلی عابدی آج کل ملتان کے دورہ پرہیں ۔انہوں نے ملتان میں مصروف دن گزارا بدھ کے روز وہ دوپہر 12بجے خواتین یونیورسٹی میں طالبات کو لیکچر دیں گے ،جمعرات کو سخن ورفورم کے زیراہتمام ملتان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک میں ر ضا علی عابدی کے ساتھ تقریب ملاقات ہوگی اورجمعہ کے روز وہ بہاولپورروانہ ہوجائیں گے۔
فیس بک کمینٹ