اہم خبریں

نقیب قتل کیس کی تحقیقات : جعلی مقابلے میں ملوث راؤ انوار برطرف

کراچی: سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار کی جانب سے مبینہ طور پر پولیس مقابلے میں ہلاک کیے گئے نقیب اللہ محسود کے معاملے پر تفتیش کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں راؤ انوار کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق راؤ انوار کی جگہ عدیل حسین چانڈیو کو ایس ایس پی ملیر تعینات کردیا گیا۔عدیل حسین چانڈیو ایس ایس پی سٹی کے عہدے پر تعینات تھے، تاہم ان کی جگہ ایس ایس پی کمبر اور شہداد کوٹ شیراز نظیر کو تعینات کردیا گیا جبکہ ایس ایس پی کراچی جنوبی ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کو ایس ایس پی کمبر اور شہداد کوٹ تعینات کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی کراچی جنوبی کا چارج ایڈیشنل ڈی آئی جی ٹریننگ عابد حسین قائم خانی کو سونپ دیا گیا۔اس سے قبل کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے معاملے پر تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے تحقیقاتی رپورٹ سندھ پولیس اور صوبائی حکومت کو ارسال کی تھی۔ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں پولیس کی جانب سے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے جبکہ ملزمان کے جیل میں بھی بیانات لئے گئے ہیں۔

فیس بک کمینٹ
Tags

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker