کراچی : سینئر ٹی وی آرٹسٹ قاضی واجد مختصر علالت کے بعد 87 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، انہیں گزشتہ روز طبیعت کی خرابی کے باعث نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔قاضی واجد نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کا شمار ریڈیو کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ قاضی واجد کو 1988ء میں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔ انہوں نے اسٹیج ڈراموں میں بھی حصہ لیا، تاہم ٹی وی ان کی پہچان بنا، ملک میں ٹیلی وژن کی آمد کے بعد خدا کی بستی میں راجا کا یادگار کردار ادا کیا، جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں کرن کہانی، آنگن ٹیڑھا، تعلیم بالغان، دھوپ کنارے، تنہائیاں سمیت دیگر شامل ہیں۔
سینئر اداکار قاضی واجد نے لاتعداد ڈراموں کے علاوہ چند فلموں میں بھی کام کیا۔ ان کی صاحبزادی فضیلہ قیصر بھی اداکاری کے شعبے سےو ابستہ ہیں۔قاضی واجد کو اردو ادب سے بھی بے حد لگاؤ تھا اور وہ اکثرادبی محفلوں میں شرکت کرتے تھے۔ اداکار جاوید شیخ نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاضی واجد بہروز سبزواری کے ہمراہ 2 ہفتے قبل سعودی عرب بھی گئے تھے۔
فیس بک کمینٹ