اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ خدا کی قسم میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، صرف چاہتا ہوں عوام کو دو وقت کی روٹی اور صاف پانی مل جائے۔چیف جسٹس نے عدالتوں کو ادویات کی قیمتوں سے متعلق درخواستوں پر جلد از جلد فیصلے دینے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کسی سیاسی کیس کو ہاتھ لگانا نہیں چاہتے، مجبوری ہے ہمیں وہ مقدمات بھی سننا پڑتے ہیں۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ میری خواہش ہے کہ عوام کو سستی ادویات ملیں، وکلا بھی ہماری مدد کریں، وقت آ گیا ہے کہ ملک کو کچھ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری نیت صاف ہے، جس طرح مرضی ہے ہمارا امتحان لے لیں۔
( بشکریہ : ڈان اردو )
فیس بک کمینٹ