ملتان: ضلع کچہری میں چوری کے ملزم نے جج پر جوتا پھینک دیاتاہم فاضل جج بال بال بچ گئے ۔پاکستان میں کسی بھی جج پر جوتا پھینکنے کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔ ملزم اعجاز کو عدالت میں پیشی کے لئے لایا گیا تھا۔ جوتا پھینکنے کے واقعے کے بعد سینیئر سول جج زاہد قیوم اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے۔ اس واقعے کے بعد ملزم کو بخشی خانہ منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
فیس بک کمینٹ