لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی خاتون کی عدت کی مدت پوری ہونے سے پہلے ہی کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا تھا لیکن اب یہ سلسلہ عام ہونے لگا ہے کیونکہ ٹی وی کی معروف اداکارہ عارفہ صدیقی نے بھی سابقہ شوہر کا کفن میلا ہونے سے پہلے ہی ہاتھ پیلے کر لئے ہیں۔عارفہ صدیقی کی 23 سال پہلے پاکستان کے معروف موسیقار استاد نذر حسین کیساتھ شادی ہوئی جو خوش اسلوبی سے چلتی رہی اور استاد نذر حسین دو ماہ قبل جنوری کے مہینے میں انتقال کر گئے۔ عارفہ صدیقی نے سابقہ شوہر کا کفن میلا ہونے سے پہلے ہی ہاتھ پیلے کر لئے اور سوشل میڈیا پر اپنے شاگرد تعبیر علی کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان بھی کر د یا۔
( بشکریہ : ڈیلی پاکستان )
فیس بک کمینٹ