لاہور : فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو ان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ جوہر ٹاؤن میں حافظ سعید کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ان کی تنظیم کے اراکین بھی بڑی تعداد میں موجود وہاں موجود ہیں۔ حافظ سعید کو جماعت الدعوۃ کے مرکزی دفتر سے پیر کی رات تحویل میں لیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ انھیں بیرونی ممالک کے دباؤ کی وجہ سے نظر بند کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے جماعت الدعوۃ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے اور امکان ہے کہ یہ پابندی بھی جلد لگا دی جائے گی ۔
فیس بک کمینٹ