Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ٹڈاپ اسکینڈل: یوسف رضا گیلانی پر فردِ جرم عائد ۔۔ الزام جھوٹا ہے : سابق وزیر اعظم
اہم خبریں

ٹڈاپ اسکینڈل: یوسف رضا گیلانی پر فردِ جرم عائد ۔۔ الزام جھوٹا ہے : سابق وزیر اعظم

ایڈیٹرمارچ 29, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی: وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹڈاپ) میں اربوں روپے کی کرپشن کے اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، اس دوران عدالت نے سابق وزیر اعظم سمیت 25 سے زائد ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔دوران سماعت عدالت کے جج نے فرد جرم پڑھ کر سنائی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے سے جڑے گواہان کو طلب کرلیا۔عدالت کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کے علاوہ جن ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں طارق اقبال پوری، عبدالکریم داؤد پوتا، محمد زبیر، عدنان، مرچو مل، یونس رضوانی، جاوید انور، نجم الحق، مرزا کریم بیگ، سہیل محمود، فرحان احمد، عاصم رضوانی بھی شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ مقدمے میں 10 سے زائد ملزمان کو اشتہاری بھی قرار دیا گیا، جن میں نعمان احمد، فرحان جنیجو، میاں محمد طارق، اختر محمود، مہر ہارون رشید، سمیت، اللہ داد اور عابداللہ شامل ہیں۔عدالت میں سماعت کے دوران جج نے یوسف رضا گیلانی سے استفسار کیا کہ آپ ان الزامات پر کیا کہیں گے، جس پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تمام الزامات جھوٹے ہیں۔دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ آپ کے بینک اکاؤنٹ میں 49 لاکھ روپے جمع ہونے کا الزام ہے، جس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ تمام الزامات غلط ہیں۔اس دوران یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل معصوم ہیں، یہ گزارشات لکھی جائیں کہ ان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں اور انہیں سیاسی بنیادوں اور بدنیتی کی بناء پر ملوث کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے مقدمات کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔سماعت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ہی درخواست کی کہ ان کے فرنٹ مین کی شکل دکھا دیں، میرا فرنٹ مین کون ہے اور پتہ کریں کہ وہ کہاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تھا اور میرا نواز شریف کو معاف کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چیف جسٹس سے غیر معمولی حالات میں ملاقات کی ہے، اس لیے لوگ باتیں کر رہے ہیں اور کئی شک و شبہات سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے چئیرمین سینٹ سے ملاقات سے انکار پارلیمان کی توہین ہے۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آئین اور قانون کی پاسداری کرتی ہےاور آج بھی آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔18 ویں ترمیم کے حوالے سے پوچھےگئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں ایسے اقدام کی مزاحمت کی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔علاوہ ازیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ حکومت وقت سے اپیل ہے کہ ان مقدمات کو ختم کیا جائے کیونکہ ان مقدمات میں کوئی گواہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹے مقدمات ہیں اور ان کے پیچھے کون ہے یہ وقت ثابت کردے گا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

یوسف رضا گیلانی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمیں وی جھوک رانجھن دی جانا : وجدان / ڈاکٹر صغرا صدف
Next Article ’’شادی کھانا بربادی‘‘: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موسمِ بریت ،میری حیرانی ، شاہ جی کی پریشانی اور یوسف رضا گیلانی : خالد مسعود خان کا کالم

جولائی 30, 2025

پیپلز پارٹی نہریں نکالنےکی مخالف نہیں، نہروں پرتحفظات ہیں: یوسف رضا گیلانی

اپریل 1, 2025

ٹڈاپ کرپشن کیس: یوسف رضا گیلانی 3 مقدمات میں باعزت بری

مارچ 7, 2025
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.