لاہور : عہد ساز ناول نگار ، افسانہ نگار اور اشفاق احمد کی بیوہ بانو قدسیہ ہفتہ کی شام انتقال کر گئیں، ان کی عمر 88 برس تھی ۔ بانو قدسیہ کے ناول راجہ گدھ کو عالم گیر شہرت حاصل ہوئی ۔ بانو قدسیہ نے 27 کے قریب ناول، کہانیاں اور ڈرامے لکھے، راجہ گدھ کے علاوہ بازگشت، امربیل، دوسرا دروازہ، تمثیل، حاصل گھاٹ اور توجہ کی طالب، قابلِ ذکر ہیں۔ ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے انھیں 2003 میں ’’ستارۂ امتیاز‘‘ اور 2010 میں ’’ہلالِ امتیاز‘‘ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ ٹی وی ڈراموں پر بھی انھوں نے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ انہیں 2012ء میں کمال فن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
فیس بک کمینٹ