نئی دہلی : ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ بھارت اپنی خارجہ پالیسی پر کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔ پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے باوجود بھارت ایران اور وینزویلا کے ساتھ اپنے تجارتی روابط کو برقرار رکھے گا۔نئی دہلی میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کے بعد سشما سور اج نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں کا تو احترام کرتے رہے ہیں مگر کسی ملک کی یک طرفہ پابندیاں قابل قبول نہیں۔ایران اور بھارت کے دیرینہ اقتصادی تعلقات ہیں اور حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت 13 ارب ڈالر سالانہ سے بڑھ کر24 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔بھارت کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ آج کی ملاقات کے دوران ایران کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدہ سے امریکہ کی دستبرداری کے بعد معاہدہ میں شامل دیگر ممالک سے جاری بات چیت سے آگاہ کیا۔یاد رہے بھارت میں تیل کی مصنوعات کھپت کا بڑا حصہ ایران سے درآمد کرتا ہے اور خلیج اومان میں چاہ بہار کی بندرگاہ کی تعمیر پر دونوں ممالک کے مفادات مشترکہ ہیں۔
بدھ, اپریل 22, 2026
تازہ خبریں:
- ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
- ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
- بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
- امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
- اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
- امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
- تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
- ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

