اہم خبریں

نواز شریف اور مریم نواز ابو ظہبی پہنچ گئے۔ آج شام پاکستان آئیں گے

لندن:پاکستان کے سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے لے جانے والی پرواز ابوظہبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتر گئی ہے۔جب طیارہ لینڈ کیا تو اطراف میں سخت سکیورٹی تھی اور وہاں موجود افراد کو تصاویر اور ویڈیو لینے سے منع کیا جا رہا تھا۔نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ساتھ اتحاد ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے جمعے کی شام لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں ان کی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے دونوں رہنماؤں کے استقبال کے لیے کارکنان کو لاہور آنے کی کال دے رکھی ہے۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker