Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضا علی عابدی»کیا ہم بھی تاریک غار میں پھنسے ہوئے ہیں: دوسرا رخ / رضا علی عابدی
رضا علی عابدی

کیا ہم بھی تاریک غار میں پھنسے ہوئے ہیں: دوسرا رخ / رضا علی عابدی

ایڈیٹرجولائی 13, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
raza ali abidi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پچھلے دنوں آنکھوں نے عجب منظر دیکھا۔جب ایک طرف ساری دنیا کے اہل دل دعائیں سننے والے سے التجائیں کر رہے تھے کہ وہ تھائی لینڈ کے خطرناک غار میں پھنسے ہوئے بچوں کی جانیں بچا لے، ہم اہل پاکستان اس ادھیڑ بن میں لگے ہوئے تھے کہ ملک کو کس نے لوٹا اور کس نے سمندر پار اپنے خزانے بھرے۔دنیا بھر میں اطلاعات کے ذرائع پل پل کی خبر دے رہے تھے کہ تھائی لینڈ کے جو بارہ لڑکے اور ان کا فٹ بال کوچ دو ہفتوں سے بہت گہرے غار میں یا دوسرے لفظوں میں موت کے منہ میں پھنسے ہوئے ہیں، ان کی جانیں بچانے کے لئے کیسی کیسی سر توڑ کوششیں ہو رہی ہیں۔ یہ کوئی ایسا سیدھا سادہ کام نہیں تھا کہ کوئی اندر جاتا اور بچوں کی انگلی پکڑ کر انہیں دن کے اجالے میں نکال لاتا۔ یہ ایک میل لمبے اور بہت ہی گہرے اور بھول بھلیاں کی طرح پیچیدہ ایسے غار کا معاملہ تھا جو کچھ دیر پہلے سوکھا پڑا تھا لیکن لڑکوں کے اندر پھنسنے کی دیر تھی کہ مون سون کی بارشیں آپہنچیں، غار میں پانی بھرنے لگا اور بہت ہی تنگ اور دشوار گزار راستے ایک ایک کرکے بند ہونے لگے۔ جب ان تیرہ افراد کے واپس باہر آنے میں دیر ہوئی تو لوگ پریشان ہوئے۔کچھ لوگوں نے ہاتھ پاؤں مارے لیکن نہ لڑکے ملے اور نہ ہی ان کی خبر۔ ایسے میں برطانوی غوطہ خوروں نے لڑکوں کو ڈھونڈ نکالا۔وہ اندھیرے میں سہمے سمٹے بیٹھےتھے اور نو دن سے باہر کی دنیا سے کٹے ہوئے تھے۔ بس اسی وقت سے وقت کے ساتھ دوڑ لگی تاکہ اس سے پہلے کہ موسم ا ور خراب ہو، لڑکوں کو جیسے بھی بنے باہر نکال لیا جائے ۔اس بھاگ دوڑ میں ایک تھائی غوطہ خور اپنی جان سے گیا۔ وہ اندر پھنسے ہوئے لوگوں کو گیس کے ٹینک فراہم کر کے تیرتا ہوا واپس آرہا تھا کہ اس کی اپنی آکسیجن ختم ہوگئی اور وہ دم گھٹنے سے مرگیا۔امدادی عملہ پہلے پہل تو یہ سوچتا رہا کہ ان لوگوں کو ہر چیز وہیں پہنچانے کا بندوبست کیا جائے اور جب تک موسم خشک نہیں ہوجاتا ، یہ لوگ وہیں قیام کریں۔ مگر اس میں تو کئی مہینے لگ جاتے۔ اوپر سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دھواں دھار بارشیں آنے کو ہیں اور غار میں پہلے سے زیادہ پانی بھرے گا تو پھر طے ہوا کہ جیسے بھی بنے ، بچوں کو نکالا جائے۔اب مسئلہ یہ تھا کہ یہ بچے کیسے باہر آئیں گے جب کہ بہت سوں کو تیرنا ہی نہیں آتا ۔ ان کی عمریں گیارہ اور سترہ برس کے درمیان تھیں اور ان میں سے کسی کو بھی غار میں اتر کر ایڈونچر کرنے کا تجربہ نہیں تھا۔ اب فیصلہ یہ ہوا کہ پہلے کمسن اور کمزور بچوں کو نکالا جائے گا۔ سانس لینے کے آلات باندھے دو غوطہ خور ہر بچے کے ساتھ چلیں گے۔ وہ بھی اس طرح کہ ان میں سے ایک بچے کو اپنے قریب پکڑے رہے گا اور دوسرا ان کے پیچھے پیچھے تیرے گا۔ دوسرے غوطہ خور راہ میں بچھائی گئی رسی کوپکڑے پکڑے ان کو راستہ دکھائیں گے۔ راہ میں بعض جگہیں اتنی تنگ تھیں کہ انہیں اپنے آکسیجن کے ٹینک اتار کے ان جگہوں سے گزرنا پڑا۔ اس دوران لڑکوں کو گھبراہٹ سے بچنے کی دوائیں دی گئیں تاکہ وہ کہیں ڈر کے مارے ہراساں نہ ہوجائیں۔ انہیں سمجھایا گیا کہ اپنی سانس ہرگز نہ روکیں۔یہ خطرناک سفر طے کرنے میں انہیں کئی گھنٹے لگے۔ پہلے دن چار لڑکے نکالے گئے۔ اگلے روز بھی چار کونکال لیا گیا۔ اس دوران غار میں بھرا ہوا پانی نکالنے کی کارروائی جاری رہی۔ تیسر ے دن باقی چار لڑکوں اور ان کے کوچ کو نکالا گیا۔
کام یہاں ختم نہیں ہوا۔ اب ان بچوں کے نفسیاتی مسائل حل کرنے ہوں گے۔ اس کے علاوہ باہر کی دنیا کے جراثیم کے حملے کا خطرہ بھی ہے۔ ابھی کئی روز وہ اپنے ماں باپ کو شیشے کے پیچھے سے دیکھ سکیں گے لیکن ان سے مل نہیں سکیں گے ۔ جب تک سارے بچے نہیں نکل آئے ، ان بچوں کے نام راز میں رکھے گئے جو نکال لئے گئے تھے۔ مقصد یہ تھا کہ جن والدین کے بچے ابھی تک غار میں تھے ان کے حوصلے پست نہ ہوجائیں۔ جیسے جیسے لڑکے باہر دن کی روشنی میں نکلتے تھے، انہیں کیمروں سے چھپا کررکھا جاتا تھا۔ یہ سارے جتن خود بچوں اور ان کے والدین کی حساس کیفیت کے خیال سے کئے جارہے تھے۔ اب خیال ہے کہ ایک ہفتے کے اندر انہیں والدین سے ملوا دیا جائے گا۔ چونکہ یہ سارے فٹ بال کے کھلاڑی ہیں، فٹ بال کی عالمی فیڈریشن فیفا نے انہیں اتوار کے روز عالمی کپ کا فائنل مقابلہ دکھانے کی پیش کش کی ہے ۔
وہ سب ٹھیک ہے لیکن میں تصور کرسکتا ہوں کہ بچوں کے حق میں دعا کرنے والی خلق خدا نے ان کے بچ جانے کی خبر سن کے سکھ اور چین کی جو لمبی آہ کھینچی ہوگی وہ سرد نہ ہوگی بلکہ جس میں انسان سے بے پنا ہ محبت کے فطر ی اور قدرتی جذبے کی دھیمی دھیمی سی حرارت ہوگی، اس کے آگے آکسیجن کے وہ سلنڈربھی ماند پڑگئے ہوں گے جنہوں نے مصیبت میں گرفتار بچوں کو نئی زندگی دی۔
اب ہم دیکھتے ہیں اپنی حالت کہ ہم بھی ایک غار میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس میں بھی مون سون کا پانی بھر رہا ہے اور ہمارے بد خواہ چاہتے ہیں کہ سر سے اونچا ہوجائے۔ انسانی تاریخ میں ایسا کم ہی ہوا ہے کہ مجرم سزا کا حکم ماننے سے انکاری ہے اور چاہتا ہے کہ وہ تاریک جیل میں جاکر بھی حالات کا تختہ الٹ دے ۔ اس کے بعداس کی خوا ہش ہے کہ وقت کے سیلاب میں تیرتا ہوا وہ دن کے اجالے میں نکلے اور تاریخ کی چمکتی دھوپ اس کے سارے گناہ دھو ڈالے۔ مگراس نے کبھی نہ جانا کہ دھوپ کا معاملہ ہوا سے کچھ زیادہ مختلف نہیں:
چراغ سب کے بجھیں گے، ہوا کسی کی نہیں
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنواز شریف اور مریم نواز ابو ظہبی پہنچ گئے۔ آج شام پاکستان آئیں گے
Next Article ہمارے یہ مہاتما ’’خود‘‘: روزن دیوار سے /عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.