دبئی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرپشن کے الزامات سامنے آنے پر پی ایس ایل میں حصہ لینے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کرکے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ۔ ان کھلاڑیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے جواریوں سے رابطہ کیا تھا ۔ ان کھلاڑیوں کے خلاف اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کارروائی ہو گی ۔ پی ایس ایل کے آغاز کے ایک روز بعد ہی جواریوں کے رابطوں کی خبر پر کرکٹ کے شائقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ مبصرین کا کہنا ہے آئی پی ایل کو ناکام بنانے کے بعد اب جواریوں نے اپنی توجہ پی ایس ایل پر مرکوز کر دی ہے ۔ آنے والے دنوں میں بھی اگر ایسی کوئی اور خبر سامنے آئی تو اس کے اس ٹورنامنٹ کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔
فیس بک کمینٹ