اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایوانِ صدر اسلام آباد میں حلف اٹھا کر باضابطہ طور پر پاکستان کے 22 ویں وزیرِ اعظم بن گئے ہیں۔صدرِ مملکت ممنون حسین نے عمران خان سے وزارتِ عظمیٰ کا حلف لیا۔پاکستان کی قومی اسمبلی نے گذشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزیرِ اعظم منتخب کیا تھا۔ انھوں نے 176 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے حریف شہباز شریف کو 96 ووٹ ملے تھے۔تقریب میں شرکت کے لیے ایوانِ صدر میں نگران وزیرِ اعظم ناصر الملک، اہم سیاسی شخصیات، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفارت کار، صحافی اور دوسرے افراد شامل تھے۔اس موقعے پر تحریکِ انصاف کے سرکردہ رہنماؤں کے علاوہ سنہ 1992 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ انڈیا سے سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سندھو بھی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے۔اس موقعے پر مختلف شخصیات کی جانب سے عمران خان کو مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ یہ ہماری قوم کے لیے تاریخی دن ہے۔ کرکٹر شعیب اختر نے ٹوئٹر پر کہا: ’عمران خان کو پاکستان کا 22 واں وزیرِ اعظم بننے پر مبارک باد۔ آپ کو نیا پاکستان بنانے اور ملک کو نئے عہد میں لے جانے پر نیک تمنائیں۔‘حلف برداری کے بعد عمران خان وزیر اعظم ہاؤس پہنچے، جہاں قومی ترانے کی دھن بجائی گئی اور انہیں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر عمران خان اپنی روایتی انداز میں ہی نظر آئے اور انہوں نے اپنے چہرے پر مسکراہٹ برقرار رکھی۔گارڈ آف آنر کے بعد عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس کے اسٹاف اور دیگر ارکان سے ملاقات کی اور مصافحہ بھی کیا۔ عمران خان وزیر اعںظم ہاؤس میں ملٹری سیکریٹری کی رہائش گاہ میں قیام کریں گے ۔
اتوار, جون 28, 2026
تازہ خبریں:
- محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
- صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
- کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
- اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
- مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
- ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
- روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
- وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان

