Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»فرخ سہیل کوئندی»عمران خان اب دھرنے نہیں حکومت کریں گے:مستقبل/فرخ سہیل گوئندی
فرخ سہیل کوئندی

عمران خان اب دھرنے نہیں حکومت کریں گے:مستقبل/فرخ سہیل گوئندی

ایڈیٹراگست 18, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
farrukh sohail goindi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین جناب عمران خان کو قومی اسمبلی میں اتحادیوں کی حمایت سے وزیراعظم چُن لیا گیا ہے۔ انتخابات کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا فوری ردِعمل جس شدت کے ساتھ سامنے آیا، اسمبلی کے اراکین کے حلف اٹھانے تک، اس اتحاد نے نئی شکل اختیار کرنا شروع کردی ہے۔ انتخابات کے بعد دھاندلی کے الزام کے ساتھ ہی اپوزیشن جماعتوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہبر میاں شہباز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کا متفقہ امیدوار طے کیا۔ لیکن سپیکر قومی اسمبلی اور اراکین اسمبلی کے حلف اٹھانے تک پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنا فیصلہ بدل لیا۔ اس قومی اسمبلی میں پی پی پی کے رہبر اور سابق صدر آصف زرداری بحیثیت رکن قومی اسمبلی منتخب ہوکر آئے ہیں۔ حکمرانی کی سیاست کی جوڑتوڑ میں اب وہ چوہدری شجاعت حسین اور مولانا فضل الرحمن سے کہیں زیادہ چالیں جاننے کا ماہر ہونا ثابت کرچکے ہیں۔ اس لیے بھی کہ وہ ایک صوبے کی حکومت کے مائی باپ، قومی اسمبلی اور سینٹ میں ایک خاص طاقت رکھتے ہیں۔ ایسے میں اُن کی سیاسی چالیں اُن کے سیاسی خوابوں کو قریب تر کردیتی ہیں۔ انہوں نے یقیناًیہ فیصلہ کہ شہباز شریف کی حمایت نہ کی جائے، اس لیے کیا کہ وہ اپنا وزن ڈوبتی کشتی میں کیوں ڈالیں۔ شہباز شریف ایک تو اُن کے ووٹ سے وزارتِ عظمیٰ حاصل نہ کر پائیں گے لیکن ایسے میں اُن لوگوں کو پیغام کیوں دیا جائے جو اُن کو جلد ہی نیب کے حوالے کرنے کے درپے ہیں اور ساتھ ہی عمران خان کو اپنے اس عمل سے انہوں نے غیرمحسوس اتحادی ہونے کا پیغام دے دیا ہے کہ جناب جب ضرورت پڑے، بھٹو کی یہ پارٹی اُن کے ساتھ حکومتی اتحاد میں ہاتھ ملانے سامنے آسکتی ہے۔
عمران خان ایک ایسی حکومت کے سربراہ ہیں، جس کے اتحادی ہمیشہ اقتدار میں اپنے تھوڑے حجم سے زیادہ حصہ دار بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اقتدار کی سیاست کی یہی روایات ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے حوالے سے آج سے دو سال قبل میں انہی صفحات پر لکھ چکا ہوں کہ 2018ء میں عمران خان وزارتِ عظمیٰ سنبھالیں گے اور حکمرانی کے کیک کا بڑا حصہ ظہور الٰہی روڈ پر پہنچ جائے گا۔ پرویز الٰہی صوبہ پنجاب کی اسمبلی میں سپیکر منتخب ہوئے ہیں اور اس انتخاب کے وقت اُن کو ان کے طے شدہ ووٹوں سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ بحیثیت سپیکر وہ پنجاب کے عملی حکمران ہوں گے ۔ ایک ایسا ریاستی ڈھانچا جو پولیس اور سول افسر شاہی پر کھڑا ہو، اس میں پرویز الٰہی جیسا گھاگ سپیکر، پنجاب کے وزیراعلیٰ سے کہیں زیادہ طاقتور مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔ اپنے اہل خانہ کے دیگر افراد کے قومی اور صوبائی حکومت میں حصے داری کے ساتھ آصف علی
زرداری نئے انتخابات کے بعد ابھرنے والے سیاسی منظرنامے میں سب سے خوش نصیب سیاست دان ثابت ہوں گے ۔ جی ہاں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ، جن کے بارے میں یہ کہ انہوں نے بائیس سالہ سیاسی جدوجہد کی ہے۔ میرے نزدیک عمران خان کی بائیس سالہ جدوجہد کے مقابلے میں پچھلے اکہتر سالوں میں ایسے ایسے دبنگ، قابل اور جرأت مند سیاسی لیڈر ہوئے ہیں جنہوں نے بائیس سال تو کیا، ساری زندگی تلخ اور کٹھن سیاسی جدوجہد میں گزار دی، لیکن اقتدار تو کیا، شہرت بھی اُن کے حصے میں نہ آئی۔ کئی لیڈروں نے تو بائیس بائیس سال جیلوں میں گزار دئیے۔ لہٰذا عمران خان کے بائیس سال اُن لیڈروں کی جدوجہد کے سامنے کچھ حقیقت نہیں رکھتے۔ ہاں وہ خوش قسمت ہیں۔ مگر اس خوش قسمتی میں آصف علی زرداری بھی کم نہیں ۔ اور حالیہ سیاسی ڈھانچے میں وہ اپنی خوش قسمتی کو حقیقی قسمت میں بدل سکتے ہیں۔ ایک طرف کسی مشکل گھڑی میں عمران خان کی حکومت کے مددگار کے طو رپر، جب کبھی بھی عمران حکومت کی کشتی ڈوبے گی، اس کو ساحل تک لے جانے کے لیے وہی مددگار ثابت ہوں گے ۔ اور یہ پیغام انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور ’’سب‘‘ کو پہنچا دیا ہے کہ بابا ہم سے ہی اس بعد از انتخاب اقتداری ڈھانچے کا وجود قائم ہے۔ کہتے ہیں سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا۔ میں کہتا ہوں اقتدار کا تو بہت بڑا دل ہوتا ہے، جو اقتدار میں موجود شخص کو اُس شخص کے گلے ملا دیتا ہے جس کا وہ گلا کاٹنے کا اعلان کرتا رہا۔ اور پھر اگر موقع ملے تو گلے لگے گلے کا کاٹ بھی دیتا ہے۔
ہمارے بقراطی تجزیہ نگار جو پچھلے دس سالوں سے سول ملٹری تعلقات پر لکھ لکھ کر اپنی علمیت جھاڑ رہے تھے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف ایک پیچ پر ہیں، اُن کو معلوم ہی نہیں کہ منظم اداروں کا ڈسپلن Institutional Memory بھی رکھتا ہے۔ ویسے ہی جیسے امریکہ میں ڈیموکریٹس کی حکومت آئے یا ریپبلکن کی، اسرائیل سمیت اُن کی خارجہ پالیسی میں کوئی خاص فرق نہیں آتا۔ جنرل ضیاالحق سے آج تک سول ملٹری تعلقات کی کہانی اتار چڑھاؤ کے ساتھ کچھ زیادہ بدلی نہیں ۔ اس طرح اب اُن لوگوں کو سمجھ لینا چاہیے جو وزیراعظم اور آرمی چیف کو کسی کھیت میں فصلوں کی کٹائی کی تقریب میں ایک ٹریکٹر پر بیٹھے دیکھ کر یہ تجزیے کرتے رہے کہ وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف مسکرا رہے تھے، لہٰذا دونوں ایک ہی پیج پر ہیں۔ یہاں تو دونوں کتابیں ہی مختلف ہیں۔ ایک کتاب کے ایک پیج پر قرار دئیے جانا ایک سراب ہے۔ میاں نوازشریف، پنجاب کی وزارتِ خزانہ کے ایک وقت میں پسندیدہ لوگوں میں شمار کیے گئے اور وہ بھی خوش قسمت قرار دئیے گئے۔ مگر دیکھیں وقت آنے پر وہ کس طرح ناپسندیدہ قرار دے دئیے گئے۔ نئی حکومت جوکہ عوام کو دی گئی اپنی ہی امیدوں کے پہاڑ پر کھڑی ہے، اس کے سامنے جہاں معاشی، اقتصادی، گورننس سمیت لاتعداد مسائل ہیں، وہیں تین مسائل ایسے ہیں جو اُن کے اندر کی حکمرانی کے ہیں۔ اپنی ہی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے لیڈروں کا دباؤ، اتحادیوں کا دباؤ اور اُن مجبوریوں کا دباؤ جس کا ٹکراؤ عوام کی خواہشات، امیدوں اور باطنی قوتوں کے مفادات سے جنم لے گا۔ وزیراعظم عمران خان کو اپنی حکومتی طاقت کا اندازہ بھی پہلے سو دنوں میں ہوجائے گا۔ وہ پھر اسی میسر طاقت کے بَل بوتے پر اُن امیدوں پر پورا اترنے کے قابل ہوں گے ۔ کیا وہ اس طاقت کے بَل بوتے پر اپنی ہی امیدوں پر پورااتر سکیں گے ؟ کاش وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوجائیں، اسی میں قوم اور اُن کا بھلا ہے۔ ذرا تصور کریں ، اگر عوام کی امیدوں کے پہاڑ بکھر گئے تو کیا ہوگا۔ پھر وہ ہوسکتا ہے جس کو دیکھنے کے لیے زیادہ گہری خوردبین چاہیے۔ اقتدار کے ایوانوں کو سمجھنے کے لیے Body Language پر مبنی تجزیے تو اصطلاحوں کا کھیل ہے۔ حکمران تو کانٹوں کی سیج پر بیٹھ کر بھی مسکرانے پر مجبور ہوتے ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان نے حلف اٹھا لیا : وزیر اعظم ہاؤس منتقل ہو گئے
Next Article وزیراعظم عمران خان: امیدیں اور مشکلات/سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 27, 2026

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.