لاہور : پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کا فائنل کامیاب بنانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو 10 سے 50 ہزار ڈالرز ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ سوموار کے روز نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں ہی منعقد ہو گا۔اس اعلان سے پہلے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھاری معاوضوں کی پیشکش کی گئی ۔ذرائع کے مطابق اس پیشکش کے بعد کئی اہم کھلاڑی پاکستان آنے پر رضا مند ہو گئے ہیں لیکن اس کے باوجود کرس گیل ،جے وردھنے اور بعض دوسرے کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔
فیس بک کمینٹ