اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے دوسرے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کے پاس صرف 30 دن کے لیے پانی ذخیرہ ہے اور اگر ڈیم نہیں بنائے تو خشک سالی ہوگی۔انہوں نے ڈیم بنانے کے لئے فنڈ بنانے کا اعلان کیا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ڈیم کے لئے عطیات دیں ۔ قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ سارے معاملات قوم کے سامنے لاؤں گا۔انھوں نے کہا کہ ڈیم بنانا ملک کے لیے ناگزیر ہوچکا ہے، جب پاکستان آزاد ہوا تو ہر پاکستانی کے حصے میں 5 ہزار کیوبک پانی آتا تھا اور آج ایک ہزار کیوبک آتا ہے، ہمارے پاس پانی جمع کرنے کی صلاحیت کم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈیم بنانا ہمارے لیے ناگزیر ہے اگر ہم ڈیم نہیں بناتے تو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مسئلہ ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان میں ڈیم نہیں بنتے تو ملک 2025 تک خشک سالی کاشکار ہوجائےگا اورقحط آجائے گا۔ڈیم کے لیے کام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘تمام پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ کے لیے پیسہ دینا شروع کرنا ہے، میں آج اپنے بیرون ملک پاکستانیوں سے خاص طور پرکہتا ہوں کہ وہ مدد کریں ، تقریباً 70 سے 80 ہزار اوورسیز پاکستانی موجود ہیں’۔انھوں نے کہا کہ ‘اگرآپ ایک ہزار ڈالر فنڈ بھیجیں تو ہمارے پاس دو ڈیم بنانے کے لیے پیسے جمع ہوجائیں گے’۔
فیس بک کمینٹ