چار سدہ : کچہری پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 دہشت گردوں سمیت 9 افراد ہلاک ، 12 زخمی ہو گئے ۔ تین خودکش حملہ آوروں نے منگل کی صبح چارسدہ کی تحصیل تنگی میں کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ڈی پی او کے مطابق کچہری کی عمارت پر تعینات اہلکاروں نے ان حملہ آوروں کو نشانہ بنایا تو دو کی خودکش جیکٹیں پھٹنے سے دھماکے ہوئے جبکہ تیسرا حملہ آور گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔ تیسرا دھماکہ حملہ آوروں کی جانب سے پھینکے گئے دستی بم سے ہوا۔ زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ مرنےوالوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
فیس بک کمینٹ