اہم خبریں

کشور ناہید کو بھارت مدعو کر کے مشاعرہ پڑھنے سے روک دیا گیا

لاہور : معروف شاعرہ کشور ناہید کو بھارت میں مشاعرہ پڑھنے سے روک دیا گیا جس کے بعد وہ وطن واپس آ گئیں ۔ کشور ناہید جشن ریختہ کے مشاعرے میں شرکت کے لئے نئی دہلی گئی تھیں تاہم منتظمین نے مشاعرے سے پہلے انہیں بتایا کہ شعراء کی فہرست میں ان کا نام شامل نہیں ہے اور وہ مشاعرے میں صرف مہمان کے طور پر بلائی گئی ہیں ۔میزبانوں کے مطابق وہ  اس ماحول میں پاکستانی شعراء کو مشاعرہ پڑھا کر کوئی بدمزگی نہیں چاہتے ۔ کشور ناہید اب وطن واپس آ گئی ہیں۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker