Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»شہبازشریف کی ”باآسانی“ وزیراعظم ہاﺅس منتقلی : برملا / نصرت جاوید
کالم

شہبازشریف کی ”باآسانی“ وزیراعظم ہاﺅس منتقلی : برملا / نصرت جاوید

ایڈیٹراگست 1, 20171 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کے پانچ عزت مآب ججوں اور اس ملک کے 6 ریاستی اداروں کے نمائندگان پر مشتمل JIT کے لئے ایک سیاسی جماعت کے جلسے میں تواتر کے ساتھ ”زندہ باد“ کے نعرے لگوا دئیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے ”یوم تشکر“ والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان صاحب اور ان کی جماعت کے تمام رہ نماﺅں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ ان عزت مآب ججوں اور JIT کے اراکین کی بدولت پاکستان میں ”حقیقی تبدیلی“ لانے کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے۔ پاکستان کے تیسری بار منتخب ہوئے وزیر اعظم نواز شریف ”اقامہ“ کی بنیاد پر ہمارے آئین میں طے شدہ ”صادق“ اور ”امین“ کے معیار پر پورے نہ اُتر پائے۔ اپنے عہدے کے لئے نااہل قرار دے کر گھر بھیج دئیے گئے۔ نواز شریف کی وزارتِ عظمیٰ سے فراغت مگر ”انقلاب“ کا محض آغاز بتائی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے ایک معزز رکن کی نگرانی میں اب پانامہ دستاویزات میں دکھائی جائیدادوں کا حساب ہوگا۔احتساب کے اس کڑے عمل کی بدولت نواز شریف کو اپنے بچوں اور سمدھی سمیت طویل عرصے کے لئے جیلوں میں آنا ہوگا۔ مبینہ طورپر ”قوم سے لوٹی ہوئی دولت“ قومی خزانے میں واپس لائی جائے گی۔ انقلاب کے اس موسم میں جہاں سپریم کورٹ اور ریاست کے دائمی ادارے یکسو ہوکر ”بدعنوان سیاست دانوں“ کے احتساب پر ڈٹے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں،نواز شریف ہرگز پریشان دکھائی نہیں دے رہے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی نشستوں پر قومی اسمبلی میں بیٹھنے والے تمام اراکین نے بلاچوں و چراں اس فیصلے کو دل وجان سے تسلیم کیا کہ چند دنوں کے لئے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم کے منصب پر بٹھایا جائے۔ ان کے وہاں پہنچ جانے کے بعد شہباز شریف لاہور سے اپنے بھائی کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑ کر اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ اس شہر میں آتے ہی انہیں وزیر اعظم منتخب کر لیا جائے گا۔ نواز شریف اور ان کے چاہنے والوں کو یقین ہے کہ شہباز شریف کی وزیر اعظم ہاﺅس منتقلی اتنی ہی آسان ہوگی جو ظفر اللہ جمالی کی وزارتِ عظمیٰ سے فراغت کے بعد شوکت عزیز کے حوالے سے دیکھنے میں آئی تھی۔ شوکت عزیز کے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے تک چودھری شجاعت حسین کو درمیانی وقفے میں وزارتِ عظمیٰ کی کرسی پر بٹھایا گیا تھا۔ شہباز شریف کی ”بآسانی“ وزیر اعظم ہاﺅس منتقلی کو نواز شریف اور ان کے چاہنے والے انگریزی محاورے میں بتائے Taken for Granted انداز میں لے رہے ہیں۔ ایسا کرتے ہوئے وہ اس حقیقت سے بچگانہ طور پر بے خبر نظرآرہے کہ ظفر اللہ جمالی سے چودھری شجاعت حسین کو کچھ عرصے تک وزیر اعظم دکھانے کے بعد شوکت عزیز تک پہنچنے کا سفر جنرل مشرف کی ”چھترچھاﺅں“ میں طے ہوا تھا۔ وہ اس ملک کے طاقت ور ترین صدر تھے جن کے پاس بیک وقت آرمی چیف کا عہدہ بھی تھا۔ 2017ء میں پاکستان مسلم لیگ نون کو ایسی کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔ریاست کے دائمی ادارے اسے اب ”ایم کیو ایم“ بنانے پر تلے بیٹھے ہیں۔ اس جماعت کے لندن میں بیٹھے بانی کی حماقتوں کے باعث موصوف کے پرانے چیلوں میں سے ”کمال کی ہٹی“ بنائی گئی۔ وہ ہٹی چل نہ پائی تو فاروق ستار کو ایم کیو ایم(پاکستان) سنبھالنے کی اجازت دے دی گئی۔ اس اجازت کے باوجود ایم کیو ایم کا ووٹ بینک منتشر ہوچکا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ایک ثابت قدم جیالے سعید غنی نے اس کی بدولت حال ہی میں کراچی سے صوبائی اسمبلی کا ایک ضمنی انتخاب جیتا ہے۔ نواز کی سپریم کورٹ سے ہوئی ”نااہلی“ کے بعد ہمارے اداروں کو ”کمال کی ہٹی“ جیسی کوئی جماعت کھولنے کی ضرورت ہی نہیں۔ عمران خان اور تحریک انصاف نے نواز شریف کے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے پر موجود ہوتے ہوئے بھی ان کا ناطقہ دھرنوں اور اسلام آباد کے لاک ڈاﺅن کے ذریعے بند کئے رکھا تھا۔ تحریک انصاف کے کئی حوالوں سے فکری رہ نما، راولپنڈی کی لال حویلی سے اُٹھے بقراطِ عصر نواز شریف کی جانب سے چنے وزیر اعظم کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کو اب قطر کے ساتھ LNG کے سودوں میں کرپشن کے الزامات کے تحت سپریم کورٹ کے روبرو لانے کا تہیہ کئے بیٹھے ہیں۔ شہباز شریف کے لئے بھی ”حدیبیہ پیپرز“ کے حوالے سے ”ہولناک انجام“ کے دعوے کئے جارہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے پانچ عزب مآب ججوں اور JIT کے 6 اراکین کی توصیف میں ”زندہ باد“کے نعرے لگ چکے ہیں۔ ان نعروں کے بعد بھی اگر پاکستان مسلم لیگ نون اپنے لئے ستے خیراں محسوس کررہی ہے تو ان کی خوش فہمی پر مجھ ایسے پتھر دل کو ہرگز ترس نہیں آئے گا۔ غصہ بھری حیرت بلکہ یہ سوچ کر محسوس ہورہی ہے کہ 80ء کی دہائی سے اقتدار کے کھیل سے جڑے یہ کردار اپنی مشکلات کا اندازہ کیوں نہیں لگا پا رہے۔ ان کے دلِ خوش فہم کو اب کس سے ہیں امیدیں؟! پاکستان میں اقتدار کے کھیل کو 1980ء سے بہت قریب سے دیکھنے کے بعد مسلسل کئی برسوں تک رپورٹ کرتے ہوئے میں یہ بات کہنے پر مجبور ہوں کہ اپنی تاریخ کے اس کڑے وقت میں مسلم لیگ (نون) کا شہباز شریف کو پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے ہٹانا ایک خودکش فیصلہ ثابت ہو سکتا ہے۔
پاکستان کے سیاست دانوں نے اپنی حماقتوں سے نام نہاد پارلیمانی نظام کو جس ذلت سے دو چار کیا ہے اس کی روشنی میں ویسے بھی اشد ضروری ہے کہ کسی نہ کسی صورت اس ملک میں حقیقی سیاست کا آغاز کیا جائے۔ شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم منتخب ہوجانے کے بعد 1985ء کے انتخابات کے بعد منظرِ عام پر آنے والے وزیر اعظم محمد خان جونیجو مرحوم کا راستہ بھی اختیار کر سکتے ہیں۔ جونیجو مرحوم نے جب وزیر اعظم کا منصب سنبھالا تو انہیں محض پیرپگاڑا کا ایک مرید سمجھا گیا تھا۔ بہت خاموشی مگر ثابت قدمی کے ساتھ جونیجو صاحب نے قومی اسمبلی کو مضبوط بنایا۔ اس کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کی۔ قومی اسمبلی کے ہر سیشن کے دوران ہر ہفتے پیر کے دن ان کی جماعت کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوتا جس میں پارلیمانی کارروائی کے لئے حکمت عملی طے کی جاتی۔ جونیجو حکومت کے دوران حکومت کا ہر فیصلہ کابینہ کے اجلاسوں میں طویل بحث مباحثے کے بعد لیا جاتا۔ عوامی نمائندوں کی اجتماعی بصیرت کو بہت فراست سے بروئے کار لاتے ہوئے جونیجو صاحب جیسے غیر معروف سیاست دان نے بالآخر جنرل ضیاء اور ان کے رفقاء کو دیوار سے لگا دیا تھا۔ یہ درست ہے کہ مئی 1988میں جنرل ضیاء نے جونیجو اور ان کی اسمبلی کو فارغ کردیا مگر انہیں فارغ کرنے کے بعد جنرل ضیاء اور ان کے رفقاءکے ہاتھ بھی کچھ نہیں آیا تھا۔ نئے انتخابات ہوئے اور محترمہ بے نظیر بھٹو وزیر اعظم بن گئیں۔ جبکہ جنرل ضیاء اور ان کے رفقاء نے انہیں اور ان کی جماعت کو اقتدار سے ہر صورت دور رکھنے کا تہیہ کر رکھا تھا۔ میں بہت خلوص سے یہ محسوس کرتا ہوں کہ دھیمے مزاج کے پڑھے لکھے اور تجربہ کار شاہد خاقان عباسی میں ایک محمد خان جونیجو چھپا بیٹھا ہے۔ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد وہ قومی اسمبلی کی توقیر کو بحال کرسکتے ہیں۔ کابینہ کو اجتماعی بصیرت کے تحت فیصلے کرتا دکھا سکتے ہیں۔ ”موروثی سیاست“ ویسے بھی فی الوقت ایک گالی بن چکی ہے۔ شریف خاندان کا حقیقی تحفظ فی الوقت اپنے ساتھیوں کو مکمل اختیار دینے اور ان پر بھروسہ کرنے کی صورت ہی ممکن دکھائی دیتا ہے۔

(بشکریہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے لگیں‌ : عائشہ گلالئی پارٹی اور قومی اسمبلی رکنیت سے مستعفی
Next Article سیل فون ، آلہ ء صوت الکذب اور چاچا مس کال ۔۔ شاہد مجیدجعفری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ

اپریل 19, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.