Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»پانامہ میں الجھی نواز حکومت اور حافظ سعید کی نظر بندی ۔۔ نصرت جاوید
تجزیے

پانامہ میں الجھی نواز حکومت اور حافظ سعید کی نظر بندی ۔۔ نصرت جاوید

ایڈیٹرفروری 1, 20170 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نواز حکومت  کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کئی برسوں سے بہت کامیاب سیاست کرنے اور تیسری بار وزارت عظمیٰ حاصل کرنے کے باوجود اسے میڈیا کے ذریعے لوگوں تک اپنا کیس پہنچانا نہیں آیا۔ گزشتہ کئی مہینوں سے اسے عمران خان اور ان کی جماعت نے ویسے بھی پانامہ دستاویزات کے ذریعے اچھالے سکینڈل میں الجھا رکھا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی حکمران کو اپنی تین نسلوں کی دولت کا سپریم کورٹ کے روبرو حساب دینا پڑ رہا ہے۔ایک قطری شہزادے نے اس ضمن میں یکے بعد دیگرے دو خطوط بھی لکھ دئیے ہیں۔دستاویزات کے طومار ہیں جن کی چھان بین سے ہر کوئی اپنی اپنی پسند کے نتائج نکال سکتا ہے۔ شریف خاندان کی مالی ساکھ کو اخلاقی اور قانونی حوالوں سے صاف اور شفاف قرار دینے کی مشقت میں مبتلا اس حکومت کے پاس وقت ہی نہیں ہے کہ وہ خارجہ پالیسی اور ہماری قومی بقاء سے جڑے چند بنیادی حقائق مناسب انداز میں بیان کرسکے۔ جماعت الدعوۃ کے حافظ سعید صاحب کو پولیس کی بھاری نفری بھیج کر لاہور میں پیر کی رات نظر بند کردیا گیا ہے۔ دو کے ساتھ دو کو جوڑ کر۔ ہمیشہ چار بنانے والوں نے فوراََ یہ طے کردیا کہ حکومت نے یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کے حکم پر نہ سہی مگر اس کے ڈر سے ضرور کیا ہوگا۔ یہ خیال منطقی یوں بھی محسوس ہوتا ہے کہ سات مسلمان ممالک سے ویزا اور گرین کارڈ کے باوجود امریکا میں داخلے کے خواہاں افراد پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ افسر نے عندیہ یہ بھی دیا کہ پاکستانی شہری بھی ایسی پابندیوں کا نشانہ بنائے جا سکتے ہیں۔ یہ تاثر پھیلانا لہٰذا بہت آسان ہوگیا کہ نواز حکومت اس عندیے کی وجہ سے ’’بکری‘‘ بن گئی ہوگی اور گھبرا کر حافظ سعید کو نظر بند کردیا۔ معاملہ مگر اتنا سادہ نہیں ہے۔
ٹی وی سکرینوں پر دفاعی امور کے ریاستی سرپرستی کی بدولت ’’ماہر‘‘ بنائے لوگ جو بھی کہتے رہیں،تلخ حقیقت مگر یہ ہے کہ 2008ء کے ممبئی حملے کے بعد سے حافظ سعید اور ان کی جماعت کو صرف بھارت اور امریکا ہی نہیں کئی عالمی اداروں نے بھی اپنی توجہ کا مرکز بنا رکھا ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی ’’دہشت گردوں‘‘ کی فہرست میں ڈالا ہوا ہے۔ اس فہرست میں شامل افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے پاکستان کو عالمی اقتصادی پابندیوں کا نشانہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ بھارت پاکستان پر ایسی پابندیوں کے نفاذ کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ سلامتی کونسل کا مستقل اور ویٹو کی طاقت کا حامل چین جو ہمارا یار بھی ہے، ایسی کارروائی میں لیکن اصل رکاوٹ ہے۔ حافظ سعید کے دفاع میں کھڑے ہوجانے کے باوجود، چین ہمارے سفارت کاروں کو انتہائی خاموشی مگر تسلسل کے ساتھ کئی مہینوں سے یہ پیغام بھی دیتا رہا ہے کہ انہیں اور ان کی جماعت کوLie Lowہونے پر مائل کیا جائے۔ اپنے مخلص دوست کی طرف سے آیا یہ پیغام مگر میڈیا کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا نہیں گیا۔
1971ء میں بھی ایسے ہی ہوا تھا۔ اس دوران ہمارے جتنے بھی سرکاری وفود چین گئے تھے انہیں چو این لائی جیسا مفکر اور دوراندیش شخص کھلے الفاظ میں بتاتا رہا کہ مجیب الرحمان اور عوامی لیگ سے سیاسی سمجھوتے کی راہ نکالی جائے۔ چین کے لئے ممکن ہی نہیں کہ ٹھوس فوجی مداخلت کے ذریعے پاکستان کے دفاع کو یقینی بنا سکے۔ چو این لائی کی یہ بات مگر پاکستانی عوام تک پہنچائی نہیں گئی۔ ہم میں سے کئی لوگ بلکہ برسوں تک دل ہی دل میں یہ محسوس کرتے رہے کہ چین مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑا نہیں ہوا تھا۔
چین سے یہ شکوہ کرتے ہوئے ہم میں سے بہت کم لوگوں کو یہ حقیقت یاد رہی کہ 1970ء کا سال اس کے لئے اندرونی معاملات کے حوالے سے انتہائی مشکل سال تھا۔ چینی افواج کا سربراہ ان دنوں لین بیاؤ ہوا کرتا تھا۔ اسے ماؤزے تنگ کا متوقع جانشین بھی تصور کیا جاتا تھا۔ عمر رسیدہ اور انتہائی بیمار ہوئے ماؤزے تنگ ان دنوں روزمرہّ کے سرکاری معاملات سے قطعاََ بیگانہ ہو چکے تھے۔ اصل اختیار ان کی چہیتی بیوی نے اپنے ہاتھ میں لے رکھا تھا۔ وہ کسی زمانے میں بیلے کی مشہور گلوکارہ،رقاصہ اور اداکارہ رہی تھی۔انتہاء پسند نوجوانوں کا ایک گروہ اس کے اشارے پر کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتا۔ اس گروہ کو یقین تھا کہ ماؤزے تنگ کے ساتھیوں کی اکثریت جنہوں نے کئی برسوں کی جدوجہد کے بعد انقلاب برپا کیا تھا،اب بوڑھی ہو کر نام نہاد Status-Quo کی عادی اور حامی بن چکی ہے۔ اس گروہ نے ’’ثقافتی انقلاب‘‘کے نام پر بوڑھی قیادت کے خلاف بغاوت برپا کر دی۔ اس گروہ کے قائدین چار تھے جنہیں ’’گینگ آف فور‘‘ کہا جاتا تھا۔ اس گینگ کے پھیلائے انتشار وخلفشار پر چینی ریاست نے قابو پانے کی کوشش کی تو لین بیاؤ نے بغاوت کر دی۔اسے گرفتار کرنے کی کوشش ہوئی تو وہ طیارہ لے کر منگولیا کی طرف فرار ہوگیا۔مناسب پیٹرول نہ ہونے کی وجہ سے مگر اس کا طیارہ زمین پر گرا اور تباہ ہوگیا۔
انتشارو خلفشار کے اس دور ہی میں چینی قیادت نے امریکا سے تعلقات قائم کر کے اپنی قومی بقاء کو یقینی اور معیشت کو مستحکم اور خوش حال بنانے کا بندوبست کرنا چاہا۔ پاکستان نے اس ضمن میں ٹھوس کردار یقیناً ادا کیا۔ اس کردار کے عوض مگر چین ان دنوں اپنے اندرونی مسائل کی وجہ سے پاکستان کو ٹھوس فوجی تحفظ فراہم کرنے کے قابل ہی نہیں تھا۔ ہمارا میڈیا ان دنوں 1971ء جیسی پابندیوں کا شکار نہیں۔ ریاستی جبر سے آزاد ہوکر لیکن وہ اب Ratings کا غلام ہو چکا ہے۔ ہماری ریاست کے دائمی اداروں میں آج بھی حقیقی اختیار ان لوگوں کے پاس ہے جو عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کو تیار نہیں۔ وہ ہمیں اس گمان میں مبتلا رکھنا چاہتے ہیں کہ ہماری بقاء، سلامتی اور معاشی بہتری اور خوش حالی کے لئے CPEC امرت دھارا ثابت ہو گا۔ روس بھی دوبارہ طاقت پکڑ رہا ہے۔ چین اور روس ہمارے ساتھ کھڑے ہو جائیں تو امریکا اور بھارت باہم مل کر بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ ہمارے’’آزاد‘‘ میڈیا میں ’’ستے خیراں‘‘ والے اس بیانیے کے بارے میں دیانت دارانہ سوالات اٹھانے کی نہ تو پیشہ ورانہ صلاحیت ہے اور نہ ہی اخلاقی جرأت۔ ہماری ’’جی داری “ ثابت کرنے کو ویسے ہی پانامہ کیس موجود ہے۔ اس کی من پسند تعبیر سے نواز شریف ،ان کی حکومت اور وزراء کو للکارنے کی بے پناہ Space بھی۔ پانامہ سے ہٹ کر کوئی بات کرو تو Ratings نہیں آتیں۔ Ratings کی آپ پرواہ نہ بھی کریں تو ’’ستے خیراں‘‘ والے بیانیے پر سوالات اٹھانے والوں کو غدار اور دشمن دین بنادیا جاتا ہے۔ وہ خوف سے کسی کونے میں دبک کر بیٹھ جاتے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کے بارے میں خاموش رہنا کسی پاکستانی کے لئے ممکن ہی نہیں ۔ وہاں کئی برسوں سے جاری تحریک ِ آزادی کو محض بڑھکوں کے ذریعے مگر کامیاب نہیں بنایا جا سکتا۔آزادی کی ہر تحریک کے مختلف ادوار ہوتے ہیں۔ان میں سے ہر دور اپنے لئے ایک مخصوص حکمت عملی کا تقاضہ کرتا ہے۔ آج کی حقیقت یہ ہے کہ اگست 2016ء میں برہان وانی کی وحشیانہ ہلاکت کے بعد مقبوضہ کشمیر کی تحریکِ آزادی میں جو موڑ آیا وہ دنیا کو واضح انداز میں بتا رہا تھا کہ اپنے حقوق حاصل کرنے کی تڑپ گھروں میں بیٹھی عورتوں اور سکول جانے والے بچوں کو بھی چین نہیں لینے دے رہی۔آزادی کی موجودہ لہر خالصتاََ مقامی اور قطعاَ Non Violent ہے۔ ’’مذہبی دہشت گرد‘‘ گلیوں میں نعرے لگاتے اور فوجیوں پر سڑک سے اٹھائے پتھر نہیں پھینکا کرتے۔ محض نعرے لگانے والی بچیوں اور بچوں کو مگر تاعمر اندھا کر دینے والی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ مودی حکومت کے پاس نہتے نوجوانوں کو اندھا کر دینے والی گولیوں کو استعمال کرنے کا کوئی جواز موجود ہی نہیں تھا۔ دریں اثناء پٹھان کوٹ اور اوڑی جیسے واقعات ہو گئے اور بھارتی سرکار نے ‘‘دہشت گردی ‘‘ کی دہائی مچا کر خود کو ’’مظلوم‘‘ثابت کرنے کا ڈھونگ رچانا شروع کر دیا۔ حافظ سعید کی سیاست کے بارے میں بہت سارے تحفظات کے باوجود میرا اصرار ہے کہ ان کی جماعت کا مقبوضہ کشمیر پر حاوی آزادی کی موجودہ لہر سے ہرگز کوئی تعلق نہیں۔ ان کی جماعت اپنے ماضی کے حوالے سے مگر ایک Brand Name بن چکی ہے۔ بھارتی سرکار کے لئے اسے اپنے ہاں ہوئے ہر واقعے کا ذمہ دار ٹھہرانا اس برانڈ کی وجہ سے بہت آسان ہے۔ اس تناظر میں ضروری تھا کہ حافظ صاحب چین جیسے مخلص دوستوں کی خواہش پر Lie Low ہو جاتے اور بڑی شدومد کے ساتھ فقط فلاحی کاموں میں مصروف نظر آتے۔ ایسا مگر ہو نہیں پایا اور انہیں نظر بند کرنا پڑا۔ دیکھنا ہوگا کہ پانامہ میں الجھی نواز حکومت اس نظربندی کو ہضم کر پائے گی یا نہیں۔
(بشکریہ:نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآپ مجھے بیٹی کیوں نہیں سمجھتے ؟ ثمینہ راجہ بنام انیس شاہ جیلانی (2) ۔۔ شاکر حسین شاکر
Next Article حقیقی منافق کون ؟ پلاک اور سرائیکی سینٹر کا موازنہ ۔۔ رانا تصویر احمد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم

اپریل 16, 2026

مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 16, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.