Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»لائسنس ٹو کِل!۔۔نصرت جاوید
کالم

لائسنس ٹو کِل!۔۔نصرت جاوید

ایڈیٹرجنوری 21, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میری نسل کے لوگوں نے جو صحافت سیکھی ہے اس میں ذاتی جذبات کو قابو میں رکھنا لازمی تصور کیا جاتا ہے۔ ویسے بھی آپ کی دی خبر یا لکھا ہواکالم چھپنے سے پہلے چند لوگوں کی نگاہ سے گزرتا تھا۔ وہ سخت گیر منصف کی طرح ہم ایسے رپورٹروں کے بیان کردہ حقائق کا جائزہ لیتے۔”مبینہ“ کی سہولت ہوتے ہوئے بھی ان سطروں کو کاٹ دیا جاتا جن کے استعمال سے کسی شخص کی بے جواز بدنامی کا امکان ہوتا۔ زبان وبیان کے ضمن میں جذباتی بیان بازی کی بہت درشتی سے دل شکنی ہوتی۔ اصرار ہوتا کہ حقائق کو جیسا کہ وہ نظر آتے ہیں بیان کرنے تک محدود رہا جائے۔
ایسی تربیت کی مشق میں کئی برس گزارنے کے بعد ہمارے ہاں جب ٹی وی چینلز آئے تو ان میں نظر آنے والی صحافت کو ہضم کرنا میرے لئے تقریباََ ناممکن ہوگیا۔یہ دریافت کرنے میں بہت وقت لگا کہ جدید دور کے تقاضے میری جوانی کے ایام سے مختلف ہیں۔ ٹی وی سکرین سنسنی خیز ڈراموں کی طلب گار ہوتی ہے۔ اس کے لئے روایتی خبر لکھنے والا انداز اختیار کیا جائے تو بات نہیں بنتی۔ یہ بھی تسلیم کرنا پڑا کہ ٹی وی سکرینوں پر نظر آتی چیخ وپکار فقط پاکستان تک محدود نہیں۔ نام نہاد مہذب ممالک میں بھی ٹی وی صحافت معاملات کو فٹ بال کی دو ٹیموں کے مابین ہوئے ایک وحشی مقابلے کی صورت پیش کرتی ہے۔ابھی صحافت کے اس چلن کو پوری طرح ہضم نہیں کرپایا تھا کہ سوشل میڈیا آگیا۔ Citizen Journalismنے احتیاط کے سارے بندھن ملیامیٹ کردئیے۔ اسی کی بدولت Fake Newsکی بدعت بھی متعارف ہوئی جس نے دنیا بھر میں بے پناہ افراد کو دیوانہ بنارکھا ہے۔ اسے بھی جدید دور کا تقاضہ گردانتے ہوئے برداشت کرنے کی عادت اپنانے کی کوشش میں مصروف رہتا ہوں۔
ہفتے کی شام مگر اپنے دونوں فون بند کرنے کو مجبور ہوگیا۔پنجاب میں CTDکے چند اہلکاروں نے ”دہشت گردوں“ کو جس انداز میں نشانہ بنایا اسے برداشت کرنا ناممکن ہوگیا۔ فیس بک، ٹویٹر اور Whatsappکے ذریعے ”دہشت گردوں“ کے بچوں کی تصاویر اور بیانات میرے لئے ایک لمحے کو دیکھنا بھی ناممکن ہوگیا۔ ٹیلی فون آف کرکے دل دہلا دینے والے واقعہ سے شترمرغ کی طرح ریت میں سردباکرفرارکی راہ ڈھونڈنے کی کوشش کی۔
صبح اٹھ کر یہ کالم لکھنے بیٹھا تو کافی دیر تک ہاتھ میں قلم پکڑے سادہ صفحات کے سامنے بیٹھا رہا۔ کوشش تھی کہ پنجاب میں ہوئے واقعہ کو نظر انداز کرتے ہوئے کسی اور موضوع پر لکھتے ہوئے ڈنگ ٹپایا جائے۔ راولپنڈی کی لال حویلی سے اٹھے بقراطِ عصر چسکے دار مواد فراہم کرنے میں بہت فیاض ہیں۔ ان کا ایک بیان تھا جس کی تفصیلات میں جاتے ہوئے ایک نہیں دو تین کالم لکھے جاسکتے تھے۔
مثال کے طورپر وہ چاہتے ہیں کہ بلاول، آصف علی زرداری نہیں بلکہ ذوالفقار علی بھٹو بنیں۔ان کی اس خواہش کو بنیاد بناتے ہوئے سوال اٹھایا جاسکتا تھا کہ کیاوہ پیپلز پارٹی کے جواں سال رہ نما کو مستقبل کے کسی تارا مسیح کے ہاتھوں پھانسی پر لٹکنے کو تیار کرنا چاہ رہے ہیں۔ یہ خیال آتے ہی دل کانپ اٹھا۔ اسے باعثِ موضوع بنانا نامناسب لگا۔”شبھ شبھ“ لکھنے کی خواہش میں یہ بھی یاد آیا کہ موصوف نے نہایت دھڑلے سے یہ پیش گوئی کی ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ آئندہ کچھ دنوں میں ہمارے وزیر اعظم عمران خان صاحب سے افغانستان مسئلے کا حل جاننے کے لئے پاکستان آنے کو مجبور ہوجائے گا۔ ان کے اس دعوے نے بخدا ذہن میں کئی مناظر کو فلم کی طرح چلایا۔ یہ بھی خیال آیا کہ گزشتہ چند دنوں سے ہمارے وزیر اعظم بھی امریکی صدر کی طرح اپنے ورکنگ ڈے کا آغاز اپوزیشن کی طعن وتشنیع والے ایک ٹویٹ سے کرنا شروع ہوگئے ہیں۔ اس ضمن میں جاری ہوئی ان کی آخری ٹویٹ میں دل موہ لینے والا ایک قدرتی منظر تھا۔ اسے دکھاتے ہوئے عمران خان صاحب نے حیرانی کا اظہا کیا کہ ان کے چند سیاسی مخالفین اپنے نام ECLسے نکلواکر باہر جانے کو بے چین کیوں رہتے ہیں۔ وہ پاکستان میں موجود زندگی کی خوب صورتیوں سے وطن میں رہتے ہوئے لطف اندوز کیوں نہیں ہوتے۔ کاش انہوں نے یہ ٹویٹ اپنی جماعت کے سندھ سے ابھرے ایک اہم رہ نما-لیاقت جتوئی- صاحب کے ECLمیں ہونے کے باوجود غیر ملکی دورے پرروانہ ہونے سے پہلے لکھ دی ہوتی۔ ان کے چہیتے زلفی بخاری کو بھی چند ماہ قبل ECLسے اپنا نام نکلوانے کے لئے عدالتوں سے رجوع کرنا پڑا تھا۔ بخاری صاحب برطانوی شہری ہیں۔ اپنی زندگی کے زیادہ برس انہوں نے وطن سے باہر بتائے۔ شاید پاکستان میں موجود قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کا وہ اپوزیشن کے کئی رہ نماﺅں سے کہیں زیادہ حق رکھتے ہیں۔ ایمان داری کی بات مگر یہ ہے کہ یہاں تک لکھنے کے بعد خود کو ملامت کرتا یہ خیال ذہن میں ابھرا کہ میں ایک تلخ واقعہ کی سنگینی سے توجہ ہٹانے کے لئے یاوہ گوئی سے کام چلارہا ہوں۔مناسب یہی ہے کہ سرجھکا کر اعتراف کرلیا جائے کہ ”دہشت گردی“ یا ”احتساب“ دو ایسے فریضے ہیں جن سے نبردآزما ہونے والے افراد اور اداروں کو انگریزی محاورے والا Licence to Killمیسر ہے۔ ان کے مواخذے کی کوئی راہ موجود نہیں کیونکہ ریاست نے اپنے تئیں ان افراد اور اداروں کو انتہائی اہم اور نیک فریضہ ادا کرنے پر مامور کررکھا ہے۔ مجھ جیسے دو ٹکے کے صحافی ان اہم فریضوں پر مامور افراد کے مواخذے کی ہمت،سکت اور قوت نہیں رکھتے۔ اپنی پریشانی کا اعتراف کرنا مگر واجب ہے۔ بہت دیانت داری سے تسلیم کرتا ہوں کہ ہفتے کے روز پنجاب میں ہوئے واقعات کی سوشل میڈیا کے ذریعے ابھری کہانی نے میرے ذہن کو جکڑ کر ماﺅف کردیا ہے۔ میں اس کے اداس کن اثر سے خود کو آزاد کرنے کی تمام تر کاوشوں کے باوجود بری طرح ناکام رہا ہوں۔ ماتم گزاری کے سوا کوئی اور راستہ نظر نہیں آتا۔ اس دکھ کو مگر خاموش رہتے ہوئے تنہائی میں برداشت کرنا ہوگا۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحکومت سچ چھپا رہی ہے یا جھوٹ کو سچ بنا رہی ہے؟۔۔سید مجاہد علی
Next Article ماں بولی۔۔ظہوردھریجہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 4, 2026

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.