Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»مودی کے لیے یکے بعد دیگرے بُری خبریں۔۔نصرت جاوید
کالم

مودی کے لیے یکے بعد دیگرے بُری خبریں۔۔نصرت جاوید

ایڈیٹرمارچ 6, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کئی بر سوں سے بھارت اور خاص طورپر مودی سرکار اپنے لوگوں کو اس گماں میں مبتلا رکھے ہوئے تھی کہ دورِ حاضر کی واحد سپر طاقت۔امریکہ۔ نے ہما رے خطے میں اسے اپنا لاڈلابنا لیا ہے۔اسے چین کے مقابلے کی فوجی اور اقتصادی قوت بنانے کاا رادہ باندھ لیا ہے۔
بھارت میں عام انتخابات کے انعقاد سے قبل مگر چند ٹھوس واقعات ر ونما ہوئے ہیں جو مذکورہ داستان کو خوش گمانی پر مبنی دکھا رہے ہیں۔ پاک، بھارت فضائیہ کے مابین حالیہ کشیدگی کے دوران جو راؤنڈ ہوا اس کے اختتام پر بھارت کا ایک مگ طیارہ پاکستانی حدودکے اندر مارگرایا گیا۔اس کا پائلٹ گرفتار ہوا جسے پاکستان نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کی خاطر رہا کردیا۔مودی اپنے عوام کو یہ تا ثر دینا چاہ رہا تھا کہ گزشتہ بدھ کی رات پاکستان کو میزائلوں کے استعمال کی دھمکی دے کر اس نے اپنے پائلٹ کی رہائی کو ممکن بنایا۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی سے چند گھنٹے قبل مگر امریکی صدر عالمی میڈیا کے روبروآگیا۔اس نے جنوبی ایشیاء سے ’’اچھی خبر‘‘ آنے کی اُمید دلائی۔یہ اُمید دلاتے ہوئے دُنیا کو یہ بھی بتادیا کہ بھارت کو ’’تیسری قوت‘‘ کی مداخلت سے کشیدگی کو بھرپور جنگ کی جانب دھکیلنے سے روک دیا گیا ہے۔ امریکی مداخلت سے قطع نظر پاک،بھارت فضائیہ کے درمیان ہوئے حالیہ مقابلے کی بدولت یہ حقیقت بھی عیاں ہوگئی کہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے بغیر بھی پاکستان محض روایتی ہتھیاروں پر انحصار کرتے ہوئے اپنا دفاع یقینی بناسکتا ہے۔بھارت اسے روایتی ہتھیاروں کے حوالے سے نظر آنے والی ’’برتری‘‘ کی بنیاد پر اپنے تھلے نہیں لگاسکتا۔چین جیسے ممالک کی برابری ہنوز دلی دور است والا معاملہ ہے۔
پیر کے روز امریکہ کے ایک شہر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ پومپیو نے چند فقرے کہے۔ان کے ذریعے اس تاثر کی تصدیق ہوگئی کہ امریکہ نے پاک،بھارت جنگ کو روکنے میں مؤثر ترین کردار ادا کیا۔اگرچہ یہ کردار کارگل کے بحران کے دنوں کی طرح بہت نمایاں ہوکر ہمارے سامنے نہیں آیا۔وہ جسے خاموش سفارت کاری کہا جاتا ہے اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔وقت گزرنے کے ساتھ مگر یہ سفارت کاری اتنی بھی ’’خاموش‘‘ نظر نہیں آرہی۔ امریکی وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو میں کشمیر کا ذکر بھی کیا ہے۔اس مسئلے کے حل کے لئے کچھ کرنے کے اشارے بھی دئیے۔یہ بات بھی کہہ ڈالی کہ مسئلہ کا حل ڈھونڈتے ہوئے فریقین (یعنی پاکستان اور بھارت) ہر شے اپنی خواہشات کے عین مطابق حاصل نہیں کرسکتے۔ کوئی درمیانی راہ ڈھونڈنا ہوگی۔بھارتی میڈیا نے امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان کو نظرانداز کیا۔ ہمارے ہاں بھی اس کی گفتگو میں چھپے اشاروں پر خاص توجہ نہیں دی گئی۔بھارتی سفارت کاروں کو مگر اس بیان سے یقینا خفت محسوس ہوئی ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ کا بیان تو جنگل میں مورناچا کی طرح نظر انداز ہوگیا مگر پیر ہی کے روز امریکی صدر نے اپنی کانگریس کو جو خط لکھا ہے اسے نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔ اس خط کے ذریعے امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 60دن گزرجانے کے بعد بھارت سے امریکہ بھیجی کئی مصنوعات پر ڈیوٹی لگادی جائے گی۔
بھارت اپنی سبزیاں،پھل،مچھلی، سمندر سے حاصل ہوئی غذاؤں اور دستکاری کی اشیاء امریکہ کو Generalized System of Preferencesوالے نظام کے تحت فروخت کرتا ہے۔عام زبان میں اسے GSPکہا جاتا ہے۔اس کھاتے کے تحت فروخت ہوئی اشیاء سے بھارت امریکہ سے سالانہ پانچ ارب ڈالر سے زائد رقم کمانے کا عادی ہے۔امریکہ کی جانب سے ان اشیاء پر ڈیوٹی عائد ہونے کے بعد مہنگی ہوئی برآمدات کی منڈی سکڑ جائے گی۔امریکی فیصلے کا اثر بھارت میں کاشتکاروں،ملاحوں اور دست کاروں کو شدت سے محسوس ہوگا۔وہ اپنا ووٹ احتجاج کے اظہار کے لئے مودی کے مخالفوں کو دینے کو مائل محسوس کریں گے۔ٹرمپ لیکن America Firstپر ڈٹا ہوا ہے۔ چین سے آئی بے تحاشہ اشیاء کو اس نے ڈیوٹی لگاکر مہنگا کردیا ہے۔مزید اشیاء کو بھی اس کھاتے میں لانے پر مصر ہے۔اس ضمن میں مذاکرات جاری ہیں جن کے کامیاب ہونے کی ٹھوس امید نہیں۔
چین اور امریکہ میں بھارتی امور پر تنازعہ بہت شدت اختیار کرسکتا ہے۔اس کی وجہ سے چین کی معیشت میں کسادبازاری کا رحجان نمایاں ہورہا ہے۔تجارت کے ضمن میں امریکہ مگر جرمنی جیسے پرانے حلیف اور نیٹو کے رکن کو بھی کوئی رعایت دینے کو تیار نہیں۔بھارت کے ساتھ اس کی دوستی ’’نئی نئی‘‘ ہے۔اس کے باوجود اسے چند ماہ تک ایران سے تیل درآمدکرنے کے لئے استثناء دیا گیا ہے۔کوشش ہورہی ہے کہ ان مہینوں کے دوران بھارت اپنی ضرورت کا تیل ایران کے بجائے سعودی عرب سے خریدے۔ سعودی عرب اسی باعث بھارت میں خطیر سرمایہ کاری کو بھی تیار ہے۔ سرمایہ کاری کے وعدے نے اسے وہ Leverageبھی دیاجن کی بنا پر سعودی عرب حالیہ پاک -بھارت کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لئے امریکہ کی مؤثر انداز میں معاونت کرپایا۔عام انتخابات کی جانب بڑھتے ہوئے نریندرمودی کویقینا یکے بعد دیگرے بری خبروں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اسی باعث یہ خدشہ اپنی جگہ برقرار ہے کہ وہ اپنی خفت مٹانے کے لئے بھارت میں عام انتخابات سے قبل پاکستان کے خلاف جارحیت کا کوئی بڑا قدم اٹھانے کو مائل ہوسکتا ہے۔ہمیں مسلسل چوکسی کی ضرورت ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچوہان سے استعفیٰ لے لیا گیا : صمصام بخاری کو وزارت ملنے کا امکان
Next Article مودی کا جنگی جنون: جمہوریت اور امن کے لئے خطرے کی گھنٹی۔۔سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان

جون 25, 2026

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان جون 25, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.