Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاویدکا تجزیہ۔۔اپریل کے بعد بھی لاک ڈاؤن کا خدشہ
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ۔۔اپریل کے بعد بھی لاک ڈاؤن کا خدشہ

ایڈیٹراپریل 10, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خدا کرے کہ میں غلط ثابت ہوں۔ اس ہفتے کا آخری کالم لکھتے ہوئے لیکن مجھے خدشہ لاحق ہے کہ حکومت شاید 14اپریل گزرجانے کے بعد بھی ہمارے شہروں میں کورونا کے خوف کی وجہ سے لاگو کئے لاک ڈاؤن کو مکمل طورپر ختم کرنے کو تیار نہیں ہوگی۔بدھ کی شام اپنے مشیروں سمیت ایک ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم صاحب نے اس ماہ کے آخر میں اس مرض کی زد میں آئے افراد کی تعداد میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا۔ساتھ ہی یہ حقیقت بھی تسلیم کی کہ ہمارے ہسپتالوں میں ایک خاص حد سے زائد مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر طبی سہولیات پہنچانے کی گنجائش موجود نہیں۔ان کی گفتگو سے تاثر مجھے یہ ملا کہ وفاقی حکومت لاک ڈاؤن کو فوراََ ختم کرنے کو آمادہ نہیں ہوگی۔اسے کسی نہ کسی صورت جاری رکھا جائے گا۔ پاکستان کی طرح بھارت کے تمام بڑے شہر بھی ان دنوں کامل لاک ڈاؤن کی زد میں ہیں۔وہاں بھی آبادی کے تناسب کے تناظر میں مریضوں کی وہ تعداد دیکھنے کو نہیں ملی جس نے اٹلی اور امریکہ کے کئی شہروں میں تباہی مچادی۔مودی سرکار نے 21دن تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔اطلاعات وہاں سے بھی یہ مل رہی ہیں کہ لاک ڈاؤن برقراررکھنے کو ترجیح دی جائے گی۔ کرونا وباء کے پھیلاؤکے ابتدائی ایام میں اس کالم کے ذریعے میں نے خوش گوار حیرت کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت جیسے ممالک میں اس مرض کی وہ شدت دیکھنے کو نہیں مل رہی جو یورپ اور امریکہ کا مقدر ہوئی۔
اس سے قبل وبائی امراض کے ایک بین الاقوامی سطح پر مستند تصور ہوئے ماہر سے گفتگو کے بعد میں نے اپنے لوگوں کی ’’ڈھیٹ ہڈی‘‘ کا ذکر بھی کیا تھا۔ذات کا محض رپورٹر ہوتے ہوئے اطمینان محسوس کررہا ہوں کہ وبائی امراض کے کئی عالمی ماہرین اب جنوبی ایشیاء میں کرونا وائرس کے تقریباََ ’’غیر مؤثر‘‘ ہونے کی تصدیق کررہے ہیں۔یہ فرض کیا جارہا کہ شاید اس خطے میں ملیریا کے خلاف مسلسل اٹھائے اقدام کرونا وائرس کو بھی کمزور بنارہے ہیں۔ملیریا کے علاج کے لئے تیار ہوئی کونین کی گولیاں بھی کئی ڈاکٹروں کو اس مرض سے شفا دیتی نظر آئیں۔ ان گولیوں کے اثر کا ادراک کرتے ہوئے امریکی صدر نے بھارتی وزیر اعظم کو فون کیا۔اس سے درخواست کی کہ امریکہ کو کونین والی گولیوں کی ایک بڑی کھیپ فی الفور مہیا کی جائے۔برازیل کے صدر نے بھی بھارت سے ایسی ہی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ملیریا کے سدباب کے لئے ہوئے اقدامات کے علاوہ اس امکان پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے ممالک میں بچوں کو پیدائش کے بعد وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لئے جو ٹیکے لگائے جاتے ہیں وہ کورونا کی مدافعت میں بھی مددگارثابت ہورہے ہیں۔حتمی رائے اس ضمن میں لیکن میسر نہیں۔فقط ’’ممکن‘‘ کا ذکر ہورہا ہے۔فی الوقت عالمی طبی ماہرین کی اکثریت اصرار کئے چلے جارہی ہے کہ کورونا کا قطعی علاج موجود نہیں۔اس کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ شہروں کو لاک ڈاؤن کردیا جائے۔لوگوں کو سماجی دوری اختیار کرنے کی ترغیب دی جائے۔لاک ڈائون مگر پاکستان جیسے ممالک میں معیشت کے لئے تباہ کن اثرات پیدا کررہے ہیں۔
پاکستان کے مقابلے میں برطانیہ آبادی کے اعتبار سے نسبتاََ چھوٹا مگر معاشی اعتبار سے بہت خوش حال ملک ہے۔وہاں کا وزیر اعظم بورس جانسن اس وباء کی وجہ سے پھیلے خوف کا تمسخر اُڑاتا رہا۔اس کے حامیوں کی کثیر تعداد نے Herd Immunityکا ذکر شروع کردیا۔یہ اصطلاح کئی حوالوں سے کافی سفاکانہ ہے۔سادہ الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ زندگی کو رواں رکھا جائے۔کرونا کا مرض بنیادی طورپر’’نزلہ زکام‘‘ جیسا ہے۔یہ بات درست کہ یہ شدت اختیار کرجائے تو جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔اس کے خوف سے مگر روزمرہّ زندگی کو محدود تر کرنے کی ضرورت نہیں۔جن بدنصیبوں میں فطری طورپر موجود مدافعت ختم ہوجاتی ہے وہ اس کی زد میں آکر اگر ہلاک ہوجائیں تو اسے وباء کا ’’قدرتی نتیجہ‘‘ سمجھا جائے۔زیادہ توجہ اس حقیقت پر دی جائے کہ کورونا کی زد میں آئے لوگوں کی کثیر تعداد بالآخر شفایاب ہوجاتی ہے۔برطانیہ میں لیکن Herd Immunityکام نہیں آئی۔ بورس جانسن کو بلکہ کورونا کی وجہ سے ICUمیں جانا پڑا۔گھبراہٹ میں پورا برطانیہ اب کرفیو نما لاک ڈاؤن کی جکڑ میں آچکا ہے۔برازیل کے صدر کا رویہ بھی بورس جانسن جیسا تھا۔ وہ بھی وباء کے موسم میں زندگی کو رواں رکھنے پر اصرار کرتا رہا۔ ٹی وی پر رعونت سے دعویٰ کرتا رہا کہ برازیل کے لوگ بہت ڈھیٹ ہیں۔وہ کسی گٹر میں بھی چھلانگ لگادیں تو وبائی امراض پھیلاتے جراثیم سے عموماََ محفوظ رہتے ہیں۔اسے بھی لیکن اب بھارتی حکومت سے کونین کی گولیاں طلب کرنا پڑی ہیں۔اپنے ملک کے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کے فیصلے کو تسلیم کرنا پڑا۔کورونا وائرس کے ابتدائی ایام میں عمران خان صاحب بھی اپنے انداز میں Herd Immunity والے تصور پر عمل پیرا نظر آئے۔لاک ڈاؤن کے فیصلے کو انہوں نے یقینا بددلی سے قبول کیا ہے۔لاک ڈاؤن کے ہماری معیشت پر ہولناک اثرات کاادراک کرتے ہوئے وہ مگر بتدریج اس میں نرمی لانا چاہ رہے ہیں۔ان کے لئے مگر یہ ممکن نہیں کہ لاک ڈاؤن کو مکمل طورپر ختم کرنے کو ڈٹ جائیں ۔وہ اس فیصلے پر ڈٹ جائیں اور خدانخواستہ ہمارے ہاں اٹلی کے کئی شہروں جیسی صورت حال پیدا ہوگئی تو اس کا حتمی ذمہ دار عمران خان صاحب کو ٹھہرایا جائے گا۔لاک ڈاؤن کولہذا کسی نہ کسی طرح اپریل کے آخر تک جاری رکھنا لازمی نظر آنا شروع ہوگیا ہے۔لاک ڈاؤن کو جاری رکھنا ہے تو غریب دیہاڑی داروں کی داد رسی لازمی ہے۔ہمارے ساڑھے تین کروڑ افراد نے حکومت سے امدادی رقوم طلب کی ہیں۔یہ ساڑھے تین کروڑ محض افراد نہیں گھرانے ہیں۔ان کی توقعات پوری نہ ہوئیں تو لاک ڈاؤن کی جارحانہ خلاف ورزی شروع ہوجائے گی۔ہمارے کئی شہروں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاستی قوت کو ہجوم کے خلاف بروئے کار لانے کو مجبور ہوجائیں گے۔عمران حکومت کے لئے لہذا لازمی ہے کہ وہ امدادی رقوم طلب کرنے والوں تک جلد از جلد پہنچے۔اپنی تمام تر توجہ انہیں Cash Deliverکرنے تک مرکوز کردے۔امدادی رقوم کے علاوہ راشن کی رسد اور فراہمی بھی اہم ترین مسئلہ ہے۔ان سب اہداف کا حصول ایک گنجلک اور جاں گسل Processکا متقاضی ہے۔سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہمیں اس عمل کی مؤثر تکمیل کی راہیں دریافت کرنا ہوں گی۔ ربّ کریم سے فریاد کرنا ہوگی کہ وہ اس ضمن میں حکومت کو درپیش مسائل سے نبردآزما ہونے میں آسانیاں پیدا کرے۔وزیر اعظم صاحب کے چند مصاحبین مگر اس خواہش میں مبتلا ہوچکے ہیں کہ کورونا کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہوئی خلقِ خدا کو ٹھوس اعدادوشمار کی بدولت قطعی طورپر سمجھادیا جائے کہ وطنِ عزیز میں کورونا کی وجہ سے جو معاشی عذاب نازل ہوا ہے اسے سنگین تر بنانے میں گزشتہ دس برس کی حکومتوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔آٹے اور چینی کے بحران کے ذمہ دار مافیا کی نشاندہی کے بعد اب اس رپورٹ کو منظرعام پر لانے کی تیاری ہورہی ہے جو گزشتہ دس برسوں میں بیرونی ممالک سے لئے قرضوں کی بابت تیار ہوئی ہے۔متوقع رپورٹ کے ذریعے ہمیں یہ بتایا جائے گا کہ ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ کی حکومتوں نے صحت عامہ جیسے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے ایسے ’’میگاپراجیکٹ‘‘ بنائے جن کی عوام کی اکثریت کو ضرورت ہی نہیں تھی۔اس منصوبوں کی تکمیل کے لئے بیرون ممالک سے بھاری بھر کم قرضے لئے گئے۔ بسااوقات یہ قرضے مجوزہ منصوبوں کی تکمیل پر خرچ ہی نہیں ہوئے۔ ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ نے قرضوں کی مد میں آئی رقوم میں سے بھاری بھر کم Cutلئے۔انہیں منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر بھجوایا اور لندن جیسے شہروں میں قیمتی جائیدادیں خریدیں۔بیرون ملک بھیجی رقوم کو TTsکے ذریعے پاکستان منگوا کر یہاں موجود ذاتی کاروبار کو فروغ دینے کے لئے استعمال کیا۔ میڈیا کو اس رپورٹ کی بدولت یقینا بے تحاشہ چسکے دار کہانیاں مہیا ہوجائیں گی۔ ٹی وی سکرینوں پر رونق لگ جائے گی اور ہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے مسلط ہوئی اداسی بھول جائیں گے۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکروناں…. دعا۔۔ڈاکٹراختر شمار
Next Article بار کونسلز ، تانگہ ایسوسی ایشن اور غیرت کا لاک ڈاؤن۔۔صدائے عدل/قیصر عباس صابر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.