Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاویدکا تجزیہ:بائیڈن کے فون کا انتظار کیوں؟
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ:بائیڈن کے فون کا انتظار کیوں؟

ایڈیٹراگست 5, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
jo baiden
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پولیس کی لاٹھی سے میرا جسم پہلی بار جب آشناہوا تو میں چھٹی جماعت کا طالب علم تھا۔اپنے گھر سے رنگ محل مشن ہائی سکول جانے کو روانہ ہوا تو راستے میں تاریخی مسجد وزیر خان آئی۔ وہاں غصے سے بپھرا ہجوم موجود تھا۔امریکی میگزین ’’ٹائمز‘‘ نے اس ہفتے اپنے صفحۂ اوّل پر ایک تصویر چھاپی تھی جو گستاخانہ ہونے کے سبب ہمارے مذہبی جذبات بھڑکانے کا سبب ہوئی۔احتجاج کے اظہار کے لئے مشتعل ہجوم نے لاہور کے میوہسپتال کے پچھواڑے سے ہائی کورٹ تک جانے والی سڑک پر جانے کا فیصلہ کیا۔راستے میں ’’بینک سکوئر‘‘ آتا تھا۔وہاں امریکی حکومت کے مرکزِ اطلاعات کا دفتر بھی تھا۔
ہمارے وہاں پہنچنے سے کئی گھنٹے قبل ہی مگر اس مرکز کو پولیس نے حفاظتی حصار میں گھیر رکھا تھا۔اسے دیکھ کر ہجوم مشتعل ہوگیا۔ فیصلہ ہوا کہ حصار توڑ کر دفتر میں ہر صورت داخل ہوا جائے گا۔ پولیس کی نفری مگر ہماری تعداد سے کہیں زیادہ تھی۔سمجھانے کی کوشش ناکام رہی تو لاٹھی چارج کا حکم ہوا۔میںبھی اس کی زد میں آیا۔کاندھے پر لاٹھی لگی تو زمین پر گرگیا۔ یوں آنکھ پر لگا وہ چشمہ بھی ٹوٹ گیا جو چند ہفتے قبل ہی پہلی بار لگوایا تھا۔ امریکہ کو اس دن کے بعد سے کئی برسوں تک اپنا ’’ویری‘‘ ہی تصور کرتا رہا ہوں۔
ہماری حکومتیں مگر میرے ’’ویری‘‘ کی اکثر قریب ترین دوست رہی ہیں۔ گستاخانہ تصویریں چھاپنے والے ملک کے فراہم کردہ ڈالر اور جدید ترین ہتھیاروں کی مدد سے غازی ضیاء الحق شہید نے کمیونسٹ روس کو نیست ونابود کرنے کے لئے افغان جہاد کی کمان سنبھالی تھی۔ سوویت یونین کو تباہ کرنے کے بعد مگر وہ اس دنیا میں نہیں رہے۔ امریکہ بھی اپنا کام نکال کر ہم سے غافل ہوگیا۔جنرل ضیاء کے بعد جو جمہوری حکومتیں آئیں انہیں پاکستان کو ایٹمی قوت میں تبدیل کرنے کا ذمہ دار ٹھہراتا رہا۔انہیں ناکام بنانے کے لئے اقتصادی پابندیاں بھی لگادی گئیں۔تقاضا یہ بھی ہوا کہ ہم اپنے ازلی دشمن یعنی بھارت سے تعلقات کو معمول پر لاتے ہوئے دوستانہ بنانے کی کوشش کریں۔ بالآخر نواز شریف کی دوسری حکومت میں اس جانب پیش قدمی ہوئی تو کارگل ہوگیا۔امریکہ نے ہمیں اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔جنرل مشرف کو یہ رویہ پسند نہیں آیا۔خود اقتدار پر قابض ہوگئے۔
امریکی صدر کلنٹن نے ان کی جرأت کو حقارت سے نظرانداز کرنے کی کوشش کی۔ اس کی وائٹ ہاؤس سے رخصت کے بعد مگر نائن الیون ہوگیا۔امریکی صدر بش اور ہمارے جنر ل مشرف اس کی بدولت ایک دوسرے کے Tight Buddyبن گئے۔پنجابی میں اسے ’’لنگوٹیے یار‘‘ بھی کہا جاسکتا ہے۔بش اور مشرف اقتدار سے رخصت ہوئے تو پاک -امریکی تعلقات میں دوبارہ سردمہری نمودار ہونا شروع ہوگئی۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (نون)کی حکومتیں امریکہ کو رام کرنے میں ناکام رہیں۔
ان کی حکومتیں جب جی حضوری میں مصروف تھیں تو ہمارے سیاسی اُفق پر عمران خان صاحب دیدہ ور کی طرح نمودار ہوگئے۔ قوم کو انہوں نے خودی کا سبق سکھایا۔امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنی بات منوانے کا عہد کیا۔ان کی کاوشیں بالآخر رنگ لائیں۔ جولائی 2019میں ٹرمپ اپنی رعونت بھلاکر انہیں وائٹ ہاؤس مدعو کرنے کو مجبور ہوا۔اس کی اہلیہ نے ہمارے وزیر اعظم کے ساتھ بہت چاؤ سے سیلفی بھی بنائی۔ٹرمپ نے ازخود یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ثالث کا کردار ادا کرے گا۔اس ’’ثالث‘‘ کے ہوتے ہوئے بھی مگر مودی سرکار نے 5اگست 2019والا قدم اٹھایا۔مقبوضہ کشمیر اس دن سے آج تک دنیا کی وسیع ترین جیل میں تبدیل ہوچکا ہے۔’’ثالث‘‘ کی جگہ اب وائٹ ہاؤس میں جوبائیڈن بیٹھا ہے۔
بائیڈن حکومت نے افغانستان سے اپنی افواج نکالنے کا قطعی فیصلہ کررکھا ہے۔مسئلہ کشمیر نظربظاہر اس کا دردِ سرد نہیں۔ پاکستان سے تقاضااب یہ ہورہا ہے کہ طالبان کو افغانستان میں دائمی امن کے قیام میں مدد دینے کو رضا مند کریں۔یہ تقاضہ کرتے ہوئے فراموش کردیا جاتا ہے کہ جن طالبان کو دنیا کی واحد سپرطاقت اپنے نیٹو اتحادیوں سمیت اربوں ڈالر کے زیاں اور جدید ترین اسلحہ کے استعمال کے باوجود قابو میں نہ لاپائیں انہیں پاکستان جیسا ملک کیسے ’’بندے کا پتر‘‘ بناسکتا ہے۔امریکی رعونت مگر سادہ منطق دیکھنے کے بھی قابل نہیں۔دریں اثناء یہ بات بھی مشہور ہوگئی کہ افغانستان سے رخصت کے باوجود امریکہ ہماری سرزمین پر افغانستان پر نگاہ رکھنے کے لئے فوجی اڈوں کا طلب گار ہے۔ عمران خان صاحب نے "Absolutely Not”کہتے ہوئے گل ہی مکادی۔
پیر کی شام عمران حکومت کے ایک مخلص ودیندار وزیر جناب علی محمد خان صاحب نہایت فخر سے دہراتے رہے کہ عمران خان صاحب کی جانب سے Absolutely Notکہنے کی وجہ سے امریکہ چراغ پا ہوگیا ہے۔اس کی ناراضی کی وجہ سے ہم دس سے زیادہ قوانین لاگو کرنے کے باوجود فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے باہر نہیں آپائے ہیں۔فکر کی مگر کوئی بات نہیں۔قومی خودمختاری اور حمیت کے دفاع کو یقینی بنانے کے لئے آزاد قومیں ہر نوع کی مشکلات کا سامنا کرنے کو ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔عمران خان صاحب کی خوددار اور ایماندار قیادت میں پاکستان Absolutely Notوالے مؤقف پر ڈٹا رہے گا۔
عمران حکومت کی بابت بے تحاشہ تحفظات کے باوجود علی محمد خان صاحب کی دلیرانہ تقریر سنتے ہوئے میرادل باغ باغ ہوگیا۔لاہور میں لگی پولیس لاٹھی کی ضرب بھی یاد آگئی۔ ’’دل پھر طواف کوئے ملامت‘‘ کو مچلنے لگا۔ قومی حمیت کے جذبات سے جوان ہوئے میرے دل کو پریشان کرنے کے لئے مگر برطانیہ کے ایک جید اخبار فنانشل ٹائمز نے منگل کے روز ایک خبر چھاپ دی ہے۔
اس خبر پر اعتبار کریں تو ہمارے وزیر اعظم کے انتہائی پڑھے لکھے اور عالمی امور کے ماہر گردانے مشیر برائے قومی سلامتی جناب ڈاکٹر معید سوسف صاحب اس رنج میں مبتلا دکھائی دے رہے ہیں کہ اقتدار سنبھالنے کے آٹھ ماہ بعد بھی امریکی صدر نے ہمارے وزیراعظم کو روایتی خیرسگالی والا فون بھی نہیں کیا ہے۔یوسف صاحب کو یہ گلہ بھی تھا کہ متعدد بار امریکی صدر کا فون وصول کرنے کے انتظامات بھی ہوئے۔بائیڈن نے مگر رابطہ ہی نہیں کیا۔
یہ خبر پڑھتے ہی میرے جھکی ذہن میں فوراََ سوال اٹھا کہ Absolutely Notکہہ دینے کے بعد بائیڈن کے فون کا انتظار کیوں۔وہ ہمارے وزیر اعظم سے رجوع کئے بغیر ہی اگر افغانستان کا معاملہ حل کرسکتا ہے تو ’’ست بسم اللہ‘‘۔وہ جانے اور اس کا کام۔ معید یوسف صاحب کو بلکہ امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی سے چند ہفتے قبل جنیوا اور اب واشنگٹن پہنچ کر ملاقات کی ہرگز ضرورت نہیں تھی۔عمران حکومت کے ایک وزیر جو تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن بھی ہیں پاکستان کی ’’سب پہ بھاری‘‘ قومی اسمبلی کو بتارہے ہیں کہ Absolutely Notکہنے کے بعد امریکہ کو قطعی پیغام پہنچادیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے ٹیکنوکریٹ مشیر برائے قومی سلامتی مگر اصرار کررہے ہیں کہ اپنے امریکی ہم منصب سے ان کی ’’مثبت‘‘ ملاقاتیں ہوئیں۔ پاکستان اور امریکہ ان ملاقاتوں کی وجہ سے باہمی تعلقات کو نہایت خاموشی اور بردباری سے بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔پاکستان کے مجھ جیسے بے خبر اور بے اختیار شہری کس کی بات کا اعتبار کریں۔علی محمد خان صاحب کے فرمودات کی روشنی میں قومی حمیت کے تحفظ کے لئے کمرکس لیں یا معید یوسف صاحب کی طرح بائیڈن کے دوستانہ ٹیلی فون کا انتظار کریں؟
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالدمسعودخان کا کالم:محض دودن!
Next Article نور مقدم کیس: والدین نے ظاہر جعفر کو سہولت فراہم کی، عدالت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم

مئی 7, 2026

معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم

مئی 7, 2026

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.