Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاویدکا تجزیہ:طالبان فاتح: اب ان کی مرضی جو چاہیں کریں
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ:طالبان فاتح: اب ان کی مرضی جو چاہیں کریں

ایڈیٹرستمبر 7, 20216 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وقت آگیا ہے کہ ہم بالآخر یہ تسلیم کرلیں کہ جنگیں ٹویٹر اور فیس بک پر جذباتی پیغامات یا جھوٹی خبریں اور تصاویر پھیلانے سے نہیں لڑی جاتیں۔ہر جنگ کا برسرزمین ایک میدان ہوتا ہے۔اس میں متحرک فریقین کی فوجی قوت،حکمت عملی اور جذبہ ہی حتمی نتائج کا سبب ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ سب کہانیاں ہیں۔وقت کا زیاں اور ذاتی خواہش کا بچگانہ اظہار۔
بارہا اس کالم میں دہراتا رہا ہوں کہ طالبان نے افغانستان کی جنگ دوحہ میں مذاکرات کی میز پر جیت لی تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ان کے ساتھ جو معاہدہ کیا وہ کسی ایک جنگجو گروہ کے ساتھ نہیں بلکہ ’’امارات اسلامی افغانستان‘‘ کے ساتھ ہوا تھا۔ بائیڈن نے مذکورہ معاہدے کے احترام کا فیصلہ کیا۔اس کے بعد ’’امارت اسلامی افغانستان‘‘ کی بحالی کامحض انتظار ہورہا تھا۔اشرف غنی اور اس کے ہم نوا اس حقیقت کو سمجھ نہیں پائے۔بالآخر فرار ہوگئے۔امریکہ کو اس کی وجہ سے ذلت آمیز انداز میں افغانستان سے اپنی افواج کا انخلاء مکمل کرنا پڑا۔
کابل کی جانب پیش قدمی سے قبل طالبان نے کمال مہارت اور صبر سے ان علاقوں پر اپنے قبضے کو یقینی بنایا جو ماضی میں ان کے مخالفین کے تسلط میں رہے تھے۔ پشتون ان علاقوں میں اکثریت کے حامل نہیں۔وہ دری یا ازبک زبانیں بولنے والوں کے لئے مختص تصور ہوتے ہیں۔ان علاقوں میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ طالبان 1997سے 2001تک ان علاقوں میں اپنا اقتدار مستحکم نہیں کر پائے تھے۔ ان کے متشدد نظریات کی وجہ سے روس ایران اور ترکی نے بھی یہاں کے وارلارڈز کو معاونت فراہم کی۔بھارت بھی پاکستان دشمنی میں ان کا ہمنوا رہا۔ شمالی اتحاد کے بنائے صدر برہان الدین ربانی کو اقوام متحدہ ہی نہیں بلکہ مسلم ممالک کی او آئی سی بھی ’’جائز‘‘ افغان حکومت تصور کرتی رہی۔طالبان حکومت کو پاکستان کے علاوہ فقط سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے تسلیم کیا تھا۔
ماضی کے مقابلے میں حالات اب قطعاََ بدل چکے ہیں۔عالمی میڈیا احمقانہ استقامت سے پاکستان کو طالبان کا واحد حامی بلکہ سرپرست کی صورت پیش کرتا رہا ہے۔اسی باعث ہم پر امریکہ کی جانب سے اکثر ’’ڈبل گیم‘‘ کے الزامات بھی لگے۔حقیقت جبکہ یہ رہی کہ ایران نے طالبان کے ساتھ اپنے روابط سفارت کارانہ مہارت سے بڑھانا شروع کردئیے تھے۔ امریکہ سے نفرت کے علاوہ داعش کے نام سے ابھری تنظیم بھی ان دونوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا سبب ہوئی۔قطر کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مقاطعہ کررکھا ہے۔ اسے ایران کے قریب تصور کیا جاتا ہے۔سوئز کے اس پار مگر امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ قطر ہی میں قائم ہے اور قطر ہی میں طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا۔ترکی نیٹو کا رکن ملک ہے۔اس کا صدر مگر امریکہ کو بھی آنکھیں دکھاتا رہتا ہے۔سعودی عرب کو بھی سفارتی محاذ پر شرمسار کرنے کی کاوشوں میں مصروف رہتا ہے۔ یوں قطر اور ترکی بھی ایک دوسرے کے حلیف ہوگئے۔
ترکی نے نئے حالات کی وجہ سے افغانستان کی ازبک قیادت کی پشت پناہی سے انکار کردیا۔اپنے تئیں کئی دہائیوں تک پاٹے خان بنارشید دوستم اسی باعث افغانستان سے فرار کو مجبور ہوا اور مزار شریف جیسا اہم ترین شہر بآسانی طالبان کے قبضے میں آگیا۔ہرات کے اسماعیل خان کو بھی سرپرستی نصیب نہ ہوئی۔ایسے حالات میں پنجشیرکو مرکز بناکر طالبان کی مزاحمت ممکن ہی نہیں تھی۔سی آئی اے کا تربیت یافتہ امر صالح جو احمد شاہ مسعود کا قریبی رفیق رہا ہے مگر اپنی محدودات جانے بغیر مزاحمت کو ڈٹ گیا۔اس کی ہزیمت دیوار پر لکھی نظر آرہی تھی۔بھارتی میڈیا مگر اسے ’’عبوری افغان صدر‘‘ پکارتے ہوئے ’’شیر بن شیر‘‘ کو اُکساتا رہا۔افغانستان چھوڑ کر دیگر ممالک میں پناہ گزین ہوئے دانشور وغیرہ بھی اسے شیر بنانے کے لئے سوشل میڈیا پر متحرک ہوگئے۔
پنجشیرکو مرکز بناکر طالبان کی مزاحمت محض جغرافیائی حقائق کی بنیاد پر ہی جاری نہیں رکھی جاسکتی۔وہاں محصور ہوئی آبادی کی روزمرہ زندگی کے لئے بنیادی تصور ہوتی اشیائے صرف کی بھی ضرورت ہے۔ طالبان کے گزشتہ دور حکومت میں احمد شاہ مسعود کو تاجکستان کے راستے رسد اور کمک بآسانی میسر رہی۔ روس نے اس کی سرپرستی کی کیونکہ وہ اپنے ہمسایہ ممالک میں جو کبھی سوویت یونین کا حصہ رہے ہیں ’’انتہا پسند اسلام‘‘ کا غلبہ نہیں چاہتا تھا۔روس کے موجودہ صدر پیوٹن کے عروج کا کلیدی سبب یہ بھی ہے کہ اس نے نہایت سفاکی سے چیچنیا میں احیائے اسلام کی تحریک کو شکست دی تھی۔تاجکستان میں بھی کئی برسوں تک اسلام کے نام پر خانہ جنگی برپارہی ہے۔ازبکستان بھی اسلامی تحریک سے خائف رہا۔ روس،ازبکستان اور تاجکستان فی الوقت مگر طالبان سے کوئی پنگا نہیں لینا چاہتے۔وہ انہیں ’’بدلاہوا‘‘ دیکھنے کے لئے انتظار کو تیار ہیں۔روس، تاجکستان اور وسیع تر تناظر میں ایران کی معاونت کے بغیر پہاڑوں میں گھری وادی پنجشیر میں محصور رہتے ہوئے طالبان کی مزاحمت ممکن ہی نہیں تھی۔احمد شاہ مسعود کا جواں سال بیٹا اس حقیقت سے بخوبی آشنا ہے۔وہ برطانیہ کی مشہور ملٹری اکاڈمی سینڈھرسٹ کا طالب علم رہا ہے۔اس کے علاوہ ایک دھانسو کنگز کالج سے حربی اور عالمی امور کی ڈگری بھی حاصل کررکھی ہے۔اپنے اساطیری والد کے برعکس وہ کبھی جنگجو نہیں رہا۔اپنی محدودات کو خوب جانتے ہوئے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کرتا رہا۔اس کے والد کے ساتھ رہے جنگجو کمانڈروں نے مگر اسے غیر مؤثر بنادیا۔
امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف 20سال لمبی مزاحمت کی بدولت طالبان جبلی طورپر یہ جانتے تھے کہ برف باری شروع ہوتے ہی وادیٔ پنجشیر تک رسائی ممکن نہیں رہے گی۔ وہ سرماکے آغاز سے قبل اس وادی پر قبضہ نہ جماپائے تو ان کے مخالف وہاں جمع ہوکر مزاحمت کا ایک مضبوط مرکز قائم کرلیں گے۔وہ یہ حقیقت بھی نہیں بھولے ہیں کہ نائن الیون کے بعد امریکہ نے طیش سے مغلوب ہوکر ان پر جنگ مسلط کی تو شمالی اتحاد کے کمانڈروں ہی نے غیر ملکی افواج کو کابل تک پہنچنے کے راستے دکھائے تھے۔اس معاونت کے عوض انہوں نے بے تحاشہ ڈالر کمائے۔ان کی بدولت دنیا کے کئی شہروں میں قیمتی جائیدادیں خریدیں۔ بون معاہدے کے بعد حامد کرزئی کی قیادت میں جو حکومت بنی اس میں ان غیر پشتون ’’ٹوپک سالاروں‘‘ نے اپنے جثے سے کہیں زیادہ حصہ لیا۔وہ ڈالر سمیٹنے کی خاطر بے تحاشہ بے گناہ افغانوں کو القاعدہ یا طالبان کے جنگجو بناکر امریکہ کے حوالے بھی کرتے رہے۔ فاتحین مفتوحہ ہوئے افراد اور گروہوں کو معاف کرنے میں وقت لگاتے ہیں۔اپنا اقتدار مستحکم کرلینے کے بعد ہی مفتوح ہوئے افراد یا گروہوں کے دل جیتنے کے لئے سرکار دربار میںکوئی مقام عنایت کرتے ہیں۔کوئی پسند کرے یا نہیں طالبان فی الوقت افغانستان کے فاتح ہیں جنہوں نے دنیا کی واحد سپرطاقت کہلاتے ملک کو ذلت آمیز انداز میں اپنی افواج کو اپنے ملک سے نکالنے کو مجبور کیا۔اب وہ ایک لطیفہ والے ہاتھی ہیں۔ جسے بڑا جانور کہا جاتا ہے۔اب طالبان کی مرضی۔ انڈہ دیں یا بچہ۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

طالبان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:جنرل صاحب! قومی سیاسی ایجنڈے کا تعین آپ کا کام نہیں ہے
Next Article چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس تبدیل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

طالبان حکومت کے خاتمے کے لیے معمولی قوت درکار ہے ،ہمارا صبر نہ آزمائیں : خواجہ آصف

اکتوبر 29, 2025

روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

جولائی 4, 2025

محمد حنیف کا کالم : انڈیا کو طالبان مبارک

مئی 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.