اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے ساتھ طے شدہ ایک کھرب ستر ارب روپے کے منی بجٹ کے تحت جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد مقرر کردی۔حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کو ماننے کے لیے نئے ٹیکس نافذ کرنا شروع کر دیئے ہیں، ایف بی آر نے جی ایس ٹی کی شرح سترہ سے بڑھا کر اٹھارہ فیصد کردی ہے جبکہ سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں بھی ڈیڑھ سو فیصد سے زائد تک اضافہ کردیا ہے۔
ایف بی آر کے سینئر افسر کے مطابق نہ صرف نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے بلکہ فیلڈ فارمشنز کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں اور ٹیکسوں کی نئی شرح کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کیلئے جاری کردہ ایس آر او کے مطابق ٹیئر ون میں شامل سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ساڑھے چھ ہزار روپے سے بڑھا کرساڑھے سولہ ہزار روپے فی ایک ہزار سگریٹ کردی گئی ہے جبکہ ٹیئر ٹو میں شامل سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دو ہزار پچاس روپے سے بڑھا کر پانچ ہزار پچاس روپے فی ایک ہزار سگریٹ کردی ہے۔
اسی طرح جنرل سیلز ٹیکس کی شرح سترہ فیصد سے بڑھ کر اٹھارہ فیصد کردی گئی ہے اس حوالے سے ایف بی آر کے فیلڈ فارمشنز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں منگل کی رات رات بارہ بجے کے بعد جی ایس ٹی کی سترہ کی بجائے اٹھارہ فیصد شرح آپ لوڈ کردی گئی ہےٹیکس کی شرح Weboc سسٹم میں تبدیل کی گئی ہے جو خود بخود نئے ریٹ چارج کرنا شروع کردے گا۔
فیس بک کمینٹ
#big rate increase #cigrate #fbr #federal board of revenue #gird o pesh #girdopesh #Govt gives in to IMF #IMF #IMF demands big rate increase #inflation #mini budget #new tax tariff #pakistan #pakistan and imf #pakistan and International Monetary #sales tax #The International Monetary Fund more than doubles gas tariff ایف بی آر جی ایس ٹی حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد کردی سگریٹ عالمی مالیاتی فنڈ گردوپیش