کراچی: پاکستان سپر لیگ 8 میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز 200 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنا سکی۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم 80 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ شعیب ملک 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور جمی نیشم نے 2،2 جبکہ سلمان اِرشاد نے 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پشاور زلمی نے کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے ٹام کولہر کیڈمور نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، اینڈریو ٹائی، عمران طاہر اور بین کٹنگ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز
فیس بک کمینٹ
# Karachi Kings #Babar Azam #gird o pesh #girdopesh #pakistan super league #Peshawar Zalmi #PSL 2023: Imad Wasim's 80 in vain as Peshawar Zalmi beat Karachi Kings #PSL-8 Cadmore #psl8 #Tom Kohler-Cadmore Babar help Zalmi edge Kings in thriller psl پاکستان سپر لیگ پشاور زلمی پی ایس ایل پی ایس ایل 8 کراچی کنگز گردوپیش