Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»فخر زمان کی سنچری : پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی
کھیل

فخر زمان کی سنچری : پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

ایڈیٹراپریل 7, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
fakhar zaman cricketer
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سنچورین : پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو سنچورین میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں 28 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان کے لیے یہ کامیابی اس لحاظ سے بڑی اہم ہے کہ اس میچ میں پاکستان ٹیم کے صف اول کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد صف اول کے گیند بازوں نے اپنی ذمہ داری نبھائی اور ٹیم کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔ لیکن ایک کمزوری جو ٹیم میں کئی مرتبہ نظر آ چکی ہے وہ مڈل آڈر کے بلے بازوں کی ناکامی یا توقعات پر پورا نہ اترنا ہے۔
پاکستان کے اوپنرز امام الحق اور فخر زمان نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی ووکٹ کی شراکت میں 112 رنز بنائے۔ امام الحق 73 گیندوں میں 57 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان نے اس میںچ میں سنچری بنائی یہ ان کی ایک روزہ میچوں میں مسلسل دوسری سنچری تھی۔ کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر اپنا لوہا منوایا اور 94 رنز بنائے۔ وہ میچ کی آخری گیند پر باونڈری سے چند قدم کے فاصلے پر کیچ ہوئے۔ اس سے قبل وہ سیریز کے پہلے میچ میں سنچری سکور کر چکے تھے۔ فخر اور امام کے آؤٹ ہونے کے بعد ایک طرف تو بابر اعظم ڈٹے رہے لیکن دوسری طرف سے ووکٹیں گرتی رہیں۔ رضوان، سرفراز، فہیم اشرف اور محمد نواز اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے اور جنوبی افریقہ کے سپنروں کے خلاف بے بس نظر آئے۔ جنوبی افریقی سپنر کشوا مہاراج نے تین پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
حسن علی نے پاکستان کی اننگز کو 320 کے مجموعی سکور تک لے جانے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے گیارہ گیندوں میں 32 رنز بنائے۔ آخری اووروں میں انہوں نے جس انداز میں چھکے لگائے اس سے انہوں نے اپنی بیٹنگ کرنے کی صلاحیت کو ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا۔ بابر اعظم نے بھی آخری اووروں میں زبردست شاٹس لگائے۔ بابر اور حسن علی کی 60 رنز سے زیادہ کی شراکت کی وجہ سے پاکستان یہ میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔
پاکستان کی طرف سے باولنگ میں شاہین شاہ آفریدی منجھے ہوئے، تجربہ کار کھلاڑی نظر آئے اور انہوں نے تین ووکٹیں حاصل کئیں۔ انہوں نو اووروں اور تین گیندوں میں 58 رنز دیئے۔ محمد نواز نے بھی تین ووکٹیں لیں اور انہوں نے سات اوور پھینکے اور 34 رنز کھائے۔ اس میچ کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ لیکن اس کے باوجود اس ٹیم نے زبردست مقابلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کی سب سے قابل ذکر بات ویرائین اور فیلکووایو کی چھٹی ووکٹ کی شاندار شراکت تھی۔ اس شراکت سے ٹیم میچ میں واپس آ گئی تھی لیکن حارث روف نے اس موقع پر ویرائین کو آؤٹ کر دیا۔ ان کا کیچ عثمان قادر نے پکڑا۔
جنوبی افریقہ کی پانچ ووکٹیں گر جانے کے بعد ویرائین اورفیلکووایو کے درمیان جو شراکت ہوئی اس سے میچ کا پانسہ پلٹنے لگا تھا۔ ویرائین کی وکٹ 251 کے مجموعی سکور پر گری اور اس کے بعدفیلکووایو 257 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ یہاں پہنچ کر جنوبی افریقہ کے لیے میچ جیتنے کی کوئی امید باقی نہیں رہی اور پھر پاکستانی بولر پوری طرح میچ پر حاوی ہو گئے۔پاکستان کی جانب سے اس میچ میں چار تبدیلیاں کی گئی تھیں جنوبی افریقہ کے پانچ صف اول کے کھلاڑی انڈین پریمئیر لیگ میں شرکت کرنے کے لیے انڈیا روانہ ہو گئے ہیں جن کی جگہ انھوں نے نئے کھلاڑیوں کو موقعہ دیا۔ پاکستان کے لیے معروف لیگ سپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیلا جبکہ سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد بھی ایک سال کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی : امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، سرفراز احمد، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، حارث رؤف ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی : جے جے سمٹس، کیشوو مہاراج، ٹیمبا باووما، بیئورن ہینڈرکس، ہینریخ کلاسن، ڈیرن ڈوپاولن، اینڈیل فیلکووایو، کائیل ویرائین، ائیڈن مارکرام، جانے من مالن، لوتھو سپاملا
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جنوبی افریقہ فخر زمان کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article”جس عمران کو میں جانتی تھی وہ تو کہتا تھا عورت کی نہیں مرد کی آنکھوں پر پردہ ڈالنا چاہیے “ : جمائما ، دنیا بھر میں وزیر اعظم کے بیان کی مذمت
Next Article ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : کون بنے گا ترین کا ساتھی ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.