Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سینیٹ الیکشن تک مؤ خر
ارشد چوہدری

ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سینیٹ الیکشن تک مؤ خر

ایڈیٹرجنوری 22, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان : اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جمعے کو فروری میں ریلیوں کا شیڈول جاری کیا ہے جسے دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ پی ڈی ایم کا ممکنہ لانگ مارچ فروری میں متوقع نہیں۔ اس شیڈول کے مطابق پی ڈی ایم نے اگلے مہینے چھ ریلیوں کا منصوبہ بنایا ہے، جو پانچ فروری (راولپنڈی، لیاقت باغ)، نو فروری (حیدر آباد)، 13 فروری (سیالکوٹ)، 16 فروری (پیشین)، 23 فروری(سرگودھا) اور 27 فروری کو خضدار میں ہوں گی۔
پی ڈی ایم میں شامل تینوں بڑی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا بھی اعلان کر چکی ہیں، جس کے بعد مارچ میں سینیٹ الیکشن شیڈول ہیں۔ یوں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف لانگ مارچ سینیٹ الیکشن تک ہونے کے امکانات کم نظر آ رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کے اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ آخری آپشن ہے، جس کا شیڈول دیا جائے گا۔اپوزیشن رہنماؤں کے مطابق انہیں لانگ مارچ شروع ہوتے ہی مطلوبہ ہدف (پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ) حاصل ہو جائے گا اور دھرنے یا اسلام آباد پہنچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ماضی کو دیکھا جائے تو پاکستان میں کوئی تحریک اُس وقت تک کامیاب نہیں ہوئی جب تک اسے ا سٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل نہ ہو جبکہ اس بار حکومت اور ا سٹیبلشمنٹ ’ایک پیج پر‘ ہیں اور اپوزیشن نے اداروں پر تنقید کر کے اپنے لیے خود مشکلات کھڑی کر لی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم نے فروری میں ریلیوں کا جو شیڈول دیا ہے وہ بھی لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔ ’ضمنی اور سینیٹ انتخابات کی تیاریاں بھی جاری ہیں لیکن ہم لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔ اپریل میں رمضان شروع ہو جائے گا لہٰذا پی ڈی ایم قیادت کی کوشش ہے کہ مارچ کے آخر تک لانگ مارچ کا شیڈول جاری کر دیا جائے۔‘ پی پی پی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ یہ بات معنی نہیں رکھتی کہ لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان کب ہوگا بلکہ اہم بات یہ ہے کہ اس کے اثرات اور نتائج کیا ہوں گے؟ ’ہمیں پورا یقین ہے کہ جب ملک بھر سے لانگ مارچ کا آغاز ہوگا اور لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل کر اسلام آباد کا رخ کریں گے تو ہمارے مطالبات پورے ہو جائیں گے۔‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کے باوجود ان کا موقف غیر موثر نہیں ہوا۔
جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق پی ڈی ایم زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے حکمت عملی بنا رہی ہے۔ ’پہلے عوام میں بیداری کے لیے جلسے کیے، اب ریلیاں نکال رہے ہیں، اس کے بعد لانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔‘ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے آئندہ اجلاس میں لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم نے اسمبلیوں سے استعفے دے کر سندھ حکومت توڑنے کی حکمت عملی پر غور اس لیے کیا تھا کہ یوں الیکٹورل کالج ٹوٹ جائے گا اور سینیٹ الیکشن نہیں ہو سکیں گے، تاہم بعد میں قانونی ماہرین سے مشاورت ہوئی تو انہوں نے آگاہ کیا کہ اس حکمت عملی کے باوجود سینیٹ الیکشن ہو جائیں گے، لہٰذا فیصلہ کیا گیا کہ حکمران جماعت کو کھلا میدان نہیں دینا چاہیے اور ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حصہ لینا ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ’پی ڈی ایم ٹولے کے استعفے خواب بن گئے، اسلام آباد دھرنا بھی مشکل ہے۔‘ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز کی ’انتشار کی سیاست کو ٹھنڈ لگ چکی ہے۔‘
لانگ مارچ کی کامیابی کا کتنا امکان ہے؟
اس حوالے سے سیاسی تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا کہ ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر کے اپوزیشن نے جو حکومت پر پریشر بنایا تھا وہ کم ہو چکا ہے کیونکہ اس فیصلے سے اندازہ ہوا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف اقتدار کی جدوجہد کر رہی ہیں، ان کا ہر فیصلہ سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے ہے۔ ’ان کا مسئلہ مہنگائی ہے، نہ بے روزگاری اور نہ ہی بد انتظامی، یہ صرف حکومت بنانے کی جلدی میں ہیں۔‘ سلمان غنی کے مطابق ’ماضی میں ایسی کوئی سیاسی تحریک کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دی جس کے پیچھے سٹیبلشمنٹ نہ ہو لیکن اس بار مختلف یہ ہے کہ ا سٹیبلشمنٹ اور حکومت ایک پیج پر ہیں، دوسرا یہ کہ اپوزیشن نے اداروں پر تنقید کر کے اپنے مخالف کھڑا کر رکھا ہے۔‘
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی ڈی ایم سینیٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہم صبح کی نماز تک اکٹھے رہیں گے : مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ سے ذو معنی گفتگو
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : براڈ شیٹ کی بجائے نیب کی ضرورت اور صلاحیت کا جائزہ لیجیے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دے دی، صبح سینیٹ میں پیش کی جائے گی

نومبر 10, 2025

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور

جون 13, 2025

پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کی مذمت کرتے ہیں، سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

اپریل 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.