Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد بٹ»پاکستانی مسافروں کے ساتھ پی آئی اے کی فضائی قذاقی ۔۔ ارشد بٹ ( اوسلو )
ارشد بٹ

پاکستانی مسافروں کے ساتھ پی آئی اے کی فضائی قذاقی ۔۔ ارشد بٹ ( اوسلو )

ایڈیٹراپریل 12, 20205 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
PIA
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کورونا وائرس کا حملہ کیا ہوا پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز، پی آئی اے کو پاکستان میں آئے پاکستان نژاد مغربی شہریوں کا خون چوسنے کا بہانہ مل گیا۔ دنیا بھر میں حکومتیں، سرکاری اور غیر سرکاری ادارے عوام کو اس خطرناک وبا سے نجات دلانے کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ صحت عامہ اور زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری وسائل استعمال کرنے سے دریغ نہیں کیا جارہا۔ مگر پی آئی اے کے بے رحم اور انسان دشمن حکام نے اس نازک موقعہ کو غنیمت جانتے ہوئے سپیشل فلائٹس کے نام پر عوام کی جیبیں کاٹنا شروع کر دیں۔
دنیا بھر میں لاک ڈاون کے بعد انٹر نیشنل ہوائی سروسز بھی معطل کر دی گئیں۔ جس کی وجہ سےدنیا بھر میں لاکھوں انسان سفری سہولتوں سے محروم ہو گئے۔ مغربی ممالک میں آباد پاکستان نژاد مغربی شہری چھٹیاں گذارنے بڑے فخر سے پاکستان آتے ہیں۔ مغربی ممالک سے پاکستان آنے والوں کی واضع اکثریت پنشن پر گذارہ کرنے والے عمر رسیدہ افراد پر مشتمل ہوتی ہے۔ پنشن پر انحصار اور گزر بسر کرنے والے بزرگوں کی اقتصادی حالت قابل رشک نہیں کہی جا سکتی۔ مگر وہ سرد موسم کا دورانیہ آبائی ملک پاکستان میں بسر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ گرم موسم سے قبل یہ لوگ اپنے مستقل رہائشی ممالک میں واپس چلے جاتے ہیں۔ یاد رہے عمر رسیدہ خواتین و حضرات کو بیماری کے صورت میں استعمال کے لئے چند ماہ سے زیادہ ادویات لانے کی اجازت نہیں ہو تی۔ ہر پانچ یا چھ ماہ کے بعد انہیں ادویات اور طبی کنٹرول کے لئے ڈاکٹر کے پاس جانا پڑتا ہے۔
کورونا وائرس کے خطرناک پھیلاؤ کے بعد مغربی ممالک نے بیرون ملک مقیم اپنے شہریوں کو اپنے اپنے ملکوں واپس لوٹنے کا مشورہ دیا۔ کینیڈا، برطانیہ، ناروے، ڈنمارک اور کئی دوسرے مغربی ممالک نے پاکستانی حکام سے بات چیت کے بعد پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کے پاکستان سے اخراج کا منصوبہ مرتب کیا۔ جس کے تحت پی آئی اے کو برطانیہ، کینیڈا، ناروے اور ڈنمارک کے لئے سپیشل فلائٹس کی اجازت دی گئی۔ مگر اس منصوبہ کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پی آئی اے نے سب اخلاقی اور انسانی قدروں کو روند ڈالا۔
پی آئی اے نے ان فلائٹس پر اپنی جاری کردہ رٹرن ٹکٹیں تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ پرانی قانونی واپسی ٹکٹ کی رقم نئی ٹکٹ میں شامل کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ مسافروں کو یکطرفہ نئی اور مہنگی ٹکٹ خریدنے پر مجبور کیا گیا۔ ظلم کی حد یہ کہ نئی یکطرفہ ٹکٹ کی قیمت عمومی ریٹرن ٹکٹ سے بھی ڈیڑھ گنا زیادہ وصول کی گئی۔ پی آئی اے نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے یکطرفہ ٹکٹ کم از کم ڈیڑھ لاکھ یا اس سے زیادہ پاکستانی روپوں میں بیچی۔ دلیل یہ دی کہ جہاز کی واپسی بغیر مسافروں کے ہو گی اور دوسری یہ کہ مسافروں کی صحت سیکورٹی کے مدنظر تین سیٹوں پر دو مسافر بٹھائے جائیں گے اور بیچ والی نشست خالی چھوڑی جائے گی۔ مگر پی آئی اے حکام نے دروغ گوئی اور دھوکہ دہی سے کام لیا۔ لندن، مانچسٹر، ٹورنٹو، کوپن ہیگن اور اوسلو جانے والے جہاز فل لوڈڈ چلائے گئے۔ جہاز مسافروں سے فل تھے اور ایک نشست بھی خالی نہ چھوڑی گئی تھی۔ خوشی کی بات کہ جہاز پر پی آئی اے کا عملہ مکمل حفاظتی کٹ میں تھا۔ مگر مہنگے ترین سفری اخراجات برداشت کرنے والے مسافروں کی صحت سیکورٹی کو پامال کرنے میں کوئی کثر نہ چھوڑی گئی۔
پی آئی اے کی ناجائز منافع خوری سے سکینڈے نیوین حکام بھی آگاہ تھے۔ بلآخر ناروے کی حکومت نے 11 اپریل کو ایس اے ایس ائیر لائنز کی ایک فلائٹ اسلام آباد سے اوسلو چلانے کا فیصلہ کیا۔ جس کا یکطرفہ کرایہ پی آئی اے کے یکطرفہ کرائے سے تقریبا چالیس ہزار روپے کم رکھا گیا۔
کیا اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا دم بھرنے والے وزیراعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ پی آئی اے کے بے رحمانہ اور غیر منصفانہ سلوک کا نوٹس لیں گے۔ اپنی ایجنسیوں سے رپورٹ لے لیں آپ کو حقیقت معلوم ہو جائے گی۔ مگر وزیر اعظم سے یہ امید کرنا عبث ہو گا۔ گندم اور چینی کرپشن سکینڈل تو انکے دائیں بائیں بیٹھے حضرات بڑی باریکی سے کر گئے اور انہیں خبر تک نہ ہوئی۔ انکے نزدیک پی آئی اے کا مہنگی بلیک ٹکٹ سکینڈل تو معمولی بات ہو گی۔ عمران حکومت سے پی آئی اے حکام کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کی توقع فضول ہو گی۔
یورپ میں پاکستانی اور کشمیری کمیونیٹی پی آئی اے کی لوٹ مار اور غیر انسانی رویے پر سخت غم و غصے کا اظہار کر رہی ہے۔ کمیونیٹی کے نوجوان اپنے بزرگوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافی پر سراپا احتجاج ہیں اور اپنے بزرگوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ آئیندہ سے پی آئی اے کا بائیکاٹ کریں۔ پاکستان سفر کے لئے دیگر میسر ائیر لائینز کا استعمال کریں۔ یہ سننے میں آ رہا ہے کہ پاکستانی کمیونیٹی کے با اثر افراد آئیندہ پی آئی اے کے بائیکاٹ کی سنجیدہ مہم چلانے کا سوچ رہے ہیں۔ بائیکاٹ کی مہم کامیاب ہو نہ ہو مگر یہ واضح امکان ہے کہ پی آئی اے یورپ سے پاکستانی مسافروں کی بڑی تعداد سے محروم ہو جائے گی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی آئی اے کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتاریخ دہراتی ہے……!!شوکت اشفاق
Next Article نشتر ہسپتال کے 12 ڈاکٹروں کو کورونا : پاکستان میں مجموعی ہلاکتیں 88 ہو گئیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

پی آئی اے 21 سال کے بعد نفع بخش ادارہ بن گئی، وزیر دفاع

اپریل 9, 2025

5 سے 7 ادارے بیچ دینگے، پاکستان کی قرض حصول کیلیے آئی ایم ایف کو یقین دہانی

مارچ 11, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.