Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن لیڈر سےکل ملوں گا، ہمارے پاس مشاورت کیلئے3 دن ہیں: وزیراعظم
اسلام آباد

نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن لیڈر سےکل ملوں گا، ہمارے پاس مشاورت کیلئے3 دن ہیں: وزیراعظم

ایڈیٹراگست 9, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shahbaz and bilawal
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعظم کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے کل ملوں گا، آئین کی رو سے ہمارے پاس مشاورت کے لیے 3 دن ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ابتدا میں چیلنجز تھے، مشکلات سامنے آئیں، پچھلی حکومت کی ناکامیوں کا بوجھ ہم پر آن پڑا، سیلاب نے صوبہ سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے بعض حصوں کو نقصان پہنچایا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف سے کیےگئے معاہدے کو تار تار کردیا گیا، خارجہ محاذ پر اس حکومت نے ہمارے دوست ممالک اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مجروح کیا، چین جیسے دوست کے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان اور چین کے تعلقات میں ضعف آیا،گزشتہ فاشسٹ حکومت نے اپوزیشن کو دیوار سے لگادیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سائفر کے جھوٹ اور ڈرامے نے جلتی پر تیل کا کام کیا، دوست ممالک کے ساتھ جو رویہ روا رکھاگیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، قرض لے لے کر پوری دنیا کے آگے ہماری گردن کو جھکا دی گئی، پاکستان کے انتہائی اہم داخلی معاملات پر اس طرح اس حکومت نے اقدامات کیےکہ جس سے ملک میں بدترین فضا پیدا ہوئی، ایک زہریلا پراپیگنڈا کیاگیا۔
انہوں نےکہا کہ سوائے ایک دو کو چھوڑ کر سب کو چور اور ڈاکو کہا گیا، ہم نے اقتدار سنبھالا تو سر منڈاتے ہی اولے پڑے، اس حکومت کے دور میں گندم کی پیداوار میں کمی ہوئی، اربوں ڈالر خرچ کرکے باہر سے گندم منگوانا پڑی، پہلے چینی کو ایکسپورٹ کیا گیا پھر امپورٹ کیا گیا، اربوں ڈالر پاکستان کے اس طرح دریا برد کیےگئے،اس زمانے میں روپےکی قدر ڈالر کے مقابلے میں نیچے جا رہی تھی، پوری اپوزیشن کو دیوار سے لگانےکی کوشش کی گئی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج 16 مہینوں میں حکومت نے کسی سیاسی مخالف کو ناجائز تنگ نہیں کیا، سیاسی مخالف کو ناجائز تنگ کرنا نہ ہمارا کبھی شیوہ تھا نہ ہے اور نہ ہوگا، ایک پارٹی کے لیڈر کو سزا ملی ہمیں اس پر خوشی نہیں ہے،کسی کی سزا پر مٹھائی بانٹنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
وزیراعظم نےکہا کہ دہشت گردی میں اس ملک نے بڑی قیمت ادا کی ہے، سب سے زیادہ اس قربانی میں صوبہ کے پی ، بلوچستان ، سندھ اور پنجاب نے حصہ ڈالا، سیاسی اکابرین بچے شہید ہوئے، 80 ہزار پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیا، یہ معمولی بات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا غدر ریاست، فوج اور فوج کے سپہ سالار عاصم منیرکے خلاف سازش تھی، دوست نما دشمن کا ایک جتھہ تھا جس نے پاکستان میں غدر مچایا، یہ پاکستان کی فوج کے خلاف بغاوت تھی، یہ پاک فوج کے سپہ سالار کے خلاف بغاوت تھی، بڑے بڑے وزیراعظم اس ملک میں آئے، ان کا جوڈیشل مرڈر بھی ہوا، جلاوطن بھی کیا گیا، یہاں بڑے بڑے حادثے ہوئے،کیا کسی نے حساس ادارے کا ایک گملہ بھی توڑا؟
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت میں شامل تمام پارٹیز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اپوزیشن لیڈر، چیئرمین پی اے سی اور تمام پارٹیز کے قابل احترام ارکان کا شکرگزار ہوں، آج رات صدر مملکت کو اس ایوان کی تحلیل کی سمری بھیج دوں گا، حکومت کی مدت پوری ہونے پر اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں۔
(بشکریہ: جیو نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کیلئے دو نام دے دیے
Next Article وزیر اعظم کا الوداعی سیشن سے خطاب : قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 21, 2026

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.