کراچی: اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں پولیس یونیفارم میں ملبوس ڈاکو گھر سے سونا اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
گھر میں لگےسی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی غائب کردی گئی، گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرےکی ویڈیو میں پولیس کی گاڑی نظر آئی، واقعہ پر آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا اور تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ واردات کرنے والے ملزمان پولیس یونیفارم اور سادہ لباس میں گھر میں داخل ہوئے۔
متاثریں نے دعویٰ کیا کہ ملزمان پولیس موبائل، پک اپ کار اور موٹرسائیکلوں پرسوار تھے جو 2کروڑ روپے، 70سے 80 تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لےگئے۔
متاثرین کے مطابق مسلح ملزمان کی تعداد 15 سے زائد تھی، گھرمیں موجود افراد کو یرغمال بنانےکے بعد لوٹ مارکی گئی، ملزمان 2 بھائیوں کو بھی لےگئے تھے جنہیں بلوچ پل پراتار دیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واردات کی تفتیش کررہےہیں کہ کون سی پولیس آئی تھی اور کیوں آئی تھی۔
ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا نے بتایا کہ سی سی ٹی وی میں ساؤتھ زون کےاعلیٰ افسرکی گاڑی نظرآنےکی اطلاع ملی ہے، واقعےکی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے،کسی پولیس اہلکارکےملوث ہونےکے شواہد ملےتو قانونی کارروائی کی جائےگی۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
فیس بک کمینٹ