پنڈی بھٹیاں:فیصل آباد کے قصبے پنڈی بھٹیاں کے اسپتال میں ڈاکٹر اور 2 ملازمین نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اسپتال میں والدہ کا آپریشن کرانےآئی تھی جہاں اسپتال کے ملازم نےخاتون کو مشروب پلاکربے ہوش کیا اور زیادتی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملازم متاثرہ خاتون کی ویڈیو بناکر اسے بلیک میل کرتا رہا جس کے بعد خاتون سے ڈاکٹر اور ایک اور ملازم نے بھی زیادتی کی۔
پولیس نے خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا جب کہ ملزمان روپوش ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب نجی اسپتال انتظامیہ نے خاتون کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیے ہیں۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
فیس بک کمینٹ