لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی میرے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ تقرری کی سمری پر مشورہ کریں گے۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ صدر عارف علوی میرے ساتھ رابطے میں ہیں،صدر کے پاس جو بھی میری سمری جائے گی، وہ میرے ساتھ مشورہ کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ جب وزیراعظم اہم تقرری کے معاملے پر مفرور شخص کے پاس مشاورت کے لئے جاسکتا ہے تو عارف علوی مجھ سے بطور پارٹی سربراہ مشاورت کرسکتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے سابق ترجمان تسنیم حیدر کی باتوں میں کتنی سچائی ہے میں نہیں جانتا ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جو خلاف قانون ہو‘۔
علاوہ ازیں لاہور زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی تعنیاتی میرٹ پر ہونی چاہیے، لندن میں بیٹھا مجرم کیسے آرمی چیف لگا سکتا ہے، پسند کا آرمی چیف لگانے کا مقصد صرف تحریک انصاف کو نقصان پہنچانا ہے۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز
فیس بک کمینٹ

