اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اپنا دفتر فوری طور پر خالی کرنا ہو گا ۔
بی بی سی کے مطابق جس روز وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہو جائے تو عام روایت یہ ہے کہ وزیر اعظم دوبارہ اپنے دفتر نہیں جاتے بلکہ اگر ان کا ذاتی سامان اس دفتر میں پڑا ہوا ہے تو ان کا عملہ وہ سامان سابق وزیر اعظم کی نجی رہائش گاہ پر پہنچا دیتا ہے۔
عمران خان ویسے بھی اپنی نجی رہائش گاہ یعنی بنی گالہ میں رہتے ہیں اور ان کی رہائش گاہ کو وزیر اعظم ہاؤس کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ ریاستی وزیر اعظم ہاؤس کو محض سرکاری مصروفیات کے لیے ہی استعمال کیا جاتا تھا۔
فیس بک کمینٹ

