دبئی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) تھری کے 21ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی 26 رنز سے شکست دے کر ایونٹ5 ویں کامیابی کے ساتھ فہرست میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میںاسلام آباد یونائیٹڈ نے جین پال ڈومینی کے ناقابل شکست73 ،آصف علی کے جارحانہ 45،حسین طلعت 29اور لیوک رونچی 27رنز کی بدولت مقررہ 20اوور میں5 وکٹ پر 182 رنز بنائے ۔183رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم اسلام آباد کے سمیت پٹیل 4، ظفر گوہر3 ، شاداب خا ن1 اور فہیم اشرف1 کی بولنگ کی بدولت اورمقررہ 20اوور میں 9وکٹ پر 156رنز ہی بناسکی۔ڈیرن سیمی الیون کی طرف سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے کیا ،32 کے مجموعی اسکور تک کامران اکمل نے 1چھکے سمیت 3 خوبصورت چوکے لگائے ،وہ 22رنز بناکر سمیت پٹیل کا شکار بنے۔ پٹیل نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے دوسری کامیابی 53 کے اسکور پر حاصل کی،پشاور زلمی کے دوسرے اوپنر آندرے فلیچر 1چھکے اور 1چوکے کی مدد سے 19رنز بناکر گیند فہیم اشرف کو تھما بیٹھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو چوتھی وکٹ شاداب خان کی بدولت مل گئی،75 کے اسکور پر انہوں نے پہلا میچ کھیل کر 8 رنز بنانے والے خوشدل شاہ کو پویلین کا راستہ دکھایا۔12ویں اوور میں ظفر گوہر نے اوپر تلے لیم ڈاسن اور کپتان ڈیرن سیمی کی وکٹ لے کر میچ کو یک طرفہ بنادیا ،اس موقع پر پشاور زلمی کا اسکور 6 وکٹ پر 76رنز تھا۔12ویں اوور میں ظفر گوہر نے اوپر تلے لیم ڈاسن اور کپتان ڈیرن سیمی کی وکٹ لے کر میچ کو یک طرفہ بنادیا ،اس موقع پر پشاور زلمی کا اسکور 6 وکٹ پر 76رنز تھا۔91 کے اسکور پر ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 15رنز بنانے والے حسن علی کو سمیت پٹیل نے اپنا چوتھا شکار بنایاپشاور زلمی کی بیٹنگ لائن کا سارا دارو مدار محمد حفیظ پر منتقل ہوگیا ۔14ویں اوور میں محمد حفیظ جو ایک چھکے اور ایک چوکے لگانے کے بعد 13رنز کھیل رہے تھے ،انہیں ظفر گوہر نے میدان چھوڑنے پر مجبور کردیا ،یوں پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن بیٹھ گئی ۔نویں وکٹ پر عمید آصف اور وہاب ریاض نے 35گیندوں پر 55رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور میچ میں پشاور زلمی کی واپسی کی جی توڑ کوشش کی ۔147 کے اسکور پر عمید آصف 17گیندوں پر 25رنز بناکر فہیم اشرف کا شکا بن گئے ،انہوں نے اس دوران 2چھکے اور ایک چوکا لگایا دوسرے اینڈ پر موجود وہاب ریاض نے5 چوکوں کی مدد سے 33رنز بنائے جو ٹیم کے کسی کام نہ آسکے اور پشاور زلمی کی ٹیم 26رنز سے ہار گئی۔جے پی ڈومینی 73رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے کی وجہ سے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، میچ میں فتح کے ساتھ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم جو گزشتہ روز تک چوتھی پوزیشن پر تھی آج پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے،اس نے 7 میں سے 5 میچز میں کامیابی سمیٹی ہے ۔
فیس بک کمینٹ