Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»daud tahir»پی ایس ایل 4 :اسلام آباد یونائیٹد پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی ، لاہور قلندرز کو شکست
daud tahir

پی ایس ایل 4 :اسلام آباد یونائیٹد پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی ، لاہور قلندرز کو شکست

ایڈیٹرمارچ 10, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan super league 2017 news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 27ویں میچ میں دفاعی چیمپیئنز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کیمرون ڈیلپورٹ کی شاندار سنچری اور فہیم اشرف کی 6 وکٹوں کی بدولت لاہور قلندرز کو 49 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والا یہ میچ رواں برس پاکستان میں پی ایس ایل کا پہلا میچ ہے جس میں لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔میچ کی پہلی ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے خطرناک لیوک رونکی کو آؤٹ کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے پریشانی کھڑی کردی۔تاہم بائیں ہاتھ کے بلے باز کیمرون ڈیلپورٹ، چڈوک والٹن اور آصف علی نے لاہور قلندرز کے باؤلرز کو بے بسی کی تصویر بناتے ہوئے چھوٹی باؤنڈری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھکوں اور چوکوں کی بارش کردی۔یونائیٹڈ کے فلپ سالٹ بھی جلدی پویلین لوٹ گئے تاہم کیمرون ڈیلپورٹ نے پہلے چیڈوک والٹن کے ہمراہ مل کر 118 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اس کے بعد آصف علی کے ہمراہ ناقابل شکست 88 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو پی ایس ایل کی تاریخ کے ریکارڈ ٹوٹل تک پہنچا دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے۔کیمرون ڈیلپورٹ پاکستان میں پی ایس ایل کی سینچری بنانے والے پہلے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔کراچی کنگز کے کولن انگرام نے رواں برس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں پی ایس ایل کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلتے ہوئے سنچری اسکور کی تھی۔آصف علی نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرکے پی ایس ایل میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، سندیپ لمی چنے اور ڈیوڈ ویزے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔واضح رہے کہ اس میچ میں اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں شاہین شاہ آفریدی نے 62 رنز دیے جو پی ایس ایل کی تاریخ کی خراب ترین باؤلنگ ہے


۔

جواب میں لاہور قلندرز کا آغاز نہایت ہی تباہ کن تھا جہاں اینٹن ڈیوسچ اور کپتان فخر زمان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز کی درگت بنادی ۔ دونوں نے اپنی ٹیم کو 51 رنز کا برق رفتار آغاز فراہم کیا جس سے ظاہر ہورہا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس ریکارڈ ہدف تک پہنچ سکتی ہے، تاہم محمد سمیع کی قیادت میں ایونٹ کی سب سے زیادہ تجربہ کار باؤلنگ لائن نے قلندرز کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔پہلے 51 مجموعے پر اینٹن ڈیوسچ آؤٹ ہوئے، جن کے بعد کپتان فخرزمان بھی 65 کے مجموعے پر فہیم اشرف کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، دونوں نے بالترتیب 18 اور 38 رنز بنائے۔حارث سہیل صرف 2 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے تاہم ان کے بعد انگلینڈ کے رکی ویسلز پر لاہور قلندرز نے اپنی نظریں جمائیں لیکن وہ بھی ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور صرف 20 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، یوں لاہور قلندرز کی ٹیم 79 کے اسکور پر ہی 4 وکٹوں سے محروم ہوگئی تھی۔ایسے میں سہیل اختر نے اپنی جانب سے کوششیں جاری رکھیں اور آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے کے ساتھ مل کر 54 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ویزے بڑی شاٹ لگاتے ہوئے رومان رئیس کی گیند پر محمد سمیع کو کیچ دے بیٹھے، جن کے بعد آغا سلمان کریز پر آئے لیکن 6 گیندوں پر صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ سہیل اختر نے اپنی مزاحمت جاری رکھی لیکن وہ بھی 175 کے مجموعے پر 75 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔اس کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کی جیت کی آخری امید بھی ختم ہوگئی، اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنا سکی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے اپنے 4 اوور کے کوٹے میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے کہا کہ پی ایس ایل کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرا ہوم گراؤنڈ بھی ہے، تاہم ہم یہاں اچھی پرفارمنس پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے کہا ہے کہ انہوں نے یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کے خلاف منصوبہ بندی تیار کی ہوئی ہے، انہیں جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔لاہور قلندرز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ایونٹ سے باہر ہونے والے ریان ٹین ڈسکاٹی کی جگہ پر رکی ویسلز جبکہ عمیر مسعود کی جگہ پر آغا سلمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ، اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 تبدیلیاں کیں جہاں سمت پٹیل، رضوان حسین، عماد بٹ اور ظفر گوہر کی جگہ چڈوک والٹن، حسین طلعت، رومان رئیس اور محمد موسیٰ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جہاں شکست کی صورت میں ان کا پلے آف مرحلے میں پہنچنا مشکل ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں اس سے قبل ایونٹ کے افتتاحی میچ میں آمنے سامنے آئیں تھیں جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی ایس ایل کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنانگا پربت پر دو لاپتہ غیر ملکی سیاحوں کی موت کی تصدیق ہو گئی
Next Article بھارتی طیاروں کی لنگوٹی میں کیا تھا ؟ ۔۔ حسنین رضوی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.