Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»پی ٹی آئی سےلیگی ایم این اے کے چند سوالات۔۔۔۔ ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

پی ٹی آئی سےلیگی ایم این اے کے چند سوالات۔۔۔۔ ایم ایم ادیب

ایڈیٹرجون 15, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کسی بھی کالم پرردعمل کا آنا معمول کی بات ہے مگر بعض دفعہ ردعمل اتنا تلخ ہوتا ہے کہ اس کی کڑواہٹ روح تلک سرایت کر جاتی ہے ،کھرا سچ لکھنا مگر عادت رہی ہے اثر کچھ نہیں ہوتا مگر دل کا بوجھ اتر جاتا ہے ۔
بہاولنگر این اے 169سے مسلم لیگ ن کے ممبراسمبلی چوہدری نورالحسن تنویر( جنہوں نے اعجازالحق کو بہت بڑی لیڈ سے
شکست دی)اپنے قائد نواز شریف جتنے محب وطن ہیں ،اس سے بڑھ کر یہ کہ انسان دوست ہیں ،میرے گزشتہ کالم میں انہیں عمران حکومت کے طرفدار ہونے اور اس کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی خوشبو نہ جانے کیسے اور اور کیوں محسوس ہوگئی کہ ایک طویل وائس میسج کے ساتھ ایک سوالنامہ بھی تحریراََ بھیجا ہے ۔اب ان کے سوالنامے کو اظہاریئے کا حصہ نہ بنانا صحافتی بد دیانتی ہوگی ،اس استفسار کے ساتھ کہ انہوں نے یہ سوالات کس مصلحت کے تحت اسمبلی فورم پر نہیں اٹھائے؟
واضح رہے کہ موصوف نے یہ سوالات عمران خان سے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے پڑھے لکھے کارکنوں سے ان کے جوابات مانگے ہیں ۔سوالات من وعن شامل کالم کئے جارہے ہیں۔
1۔عمران نے 350ڈیمز کا وعدہ کیا تھا ،مجھے کوئی پی ٹی آئی والا دوست بتائے ڈیم کہاں ہیں ؟
2۔کے پی کے میں 70یونیوورسٹیز کا وعدہ کیا تھا PTIحکومت نے صوبے میں پانچ سال میں کتنی یونیورسٹیز بنائیں؟
3۔کے پی کے میں پی ٹی آئی حکومت نے کتنے کالج بنائے ،کالجز اور ان کی جگہ بتائیں؟
4۔کے پی کے میں کوئی ایک نیا ہسپتال بنایا ہو تو جگہ اور نام بتائیں ؟
5۔کے پی کے میں پانچ سالہ حکومت کے دوران 16گرلز کالج بند کیوں کئے گئے؟
6۔کے پی کے میں 355پرائمری اور مڈل سکول یہ کہہ کر ختم کیا گیا کہ خزانے پر بوجھ ہیں ؟
7۔پشاور میٹرو بس آٹھ ارب میں بننے والی تھی 97ارب تک پہنچ گئی 6اسٹیشن مکمل ہونے کے بعد پتا چلا کہ بس اسٹیشن کے اندر جاہی نہیں سکتی ،تو کوشش کی گئی کہ اب بس کو اڑاکر اسٹیشن کے اوپر سے گزارا جائے جو ممکن نہیں ہوا تو تمام اسٹیشن گرائے گئے اور اب نئی لاگت 122.35ارب ہوگئی ہے ۔ایسا کہیں اور ہوا ہے؟
8۔ملتان میٹرو بقول عمران خان 64ارب میں بنی اب عمرانی حکومت نے اس کی شفافیت کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا
”میٹرو میں کرپشن نہیں ہوئی 27ارب کی بنی ،اس جھوٹ کا دفاع کیسے کرینگے؟
9۔پی ٹی آئی رہنما نذر گوندل پر سرکاری خزانے سے 82ارب کی کرپشن کا کیس تھا اسے کس میرٹ کے تحت پارٹی میں
لیا گیا اور کیس کا کیا بنا؟
10۔بابر اعوان کی نندی پور پروجیکٹ میں 284ارب کی کرپشن کا کیا بنا ؟
11۔علیمہ خان کے پاس 140 ارب کہاں سے آئے؟
12۔عمران خان کا کے پی کے کے ہیلی کاپٹر کے بے جا استعمال کے کیس کا کیا بنا؟
13۔مالم جبہ کیس میں وزیر اعلیٰ کے پی کے کی 34ارب کی کرپشن کا کیا ہوا؟
14۔پرویز خٹک اور اس کے بھائی کی 46ارب کی کرپشن کی داستان کا کیا اختتام ہوا؟
15۔کے پی کے میں پچھلے پانچ سال پی ٹی آئی کی حکومت رہی ،اس کا خزانہ کیسے خالی ہوگیا ؟
16۔خیبر بنک کے ڈوبنے کا ذمہ دار کون ہے اس کی انکوائری کیوں بند کی گئی؟
17۔کے پی کے نیب کی اصلاحات پر 80کروڑقوم کے خرچ کئے گئے منصوبہ بند کیوں کر دیا گیا؟
18۔کے پی کے نیب کو تالے کیوں لگائے گئے؟
19۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اسلام آباد والا بنگلہ 35کروڑ کا۔کدھر سے آیااور اس پر انکوائری دوسال میں کہا ں تک
پہنچی؟
20۔پہلی حکومتوں سے ڈالر بڑھنے سے نقصان تھااب فائدہ کیسے ہے؟
21۔عمران خان نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثے دو ارب چونتیس کروڑ نقد اور تین سو بائیس کنال بنی گالہ ہاﺅس اور لگژری گرینڈ حیات ہوٹل اسلام آباد میں اپنے 28فلیٹ شو کئے اور ٹیکس ایک لاکھ پانچ ہزار کیوں دیا؟
22۔پہلے تھر کے کوئلے سے آلودگی پھیلتی تھی ،اب وہ تھر کا کوئلہ تقدیر کیسے بدلے گا ؟(کپتان کے بقول)
23۔سابقہ حکومتوں میں قرضہ اگر بھیک تھاتو آپ کا پیکیج کیسے بن گیا؟
24۔اگر عمران حکومت سابقہ حکومتوں کا قرضہ واپس کرنے کے لئے قرض لے رہی ہے تو پھر قرضے میں کمی کیوں نہیں ہورہی بڑھ کیوں رہا ہے؟
25۔عمران حکومت اس بار سالانہ ٹیکس جمع کرنے میں ناکام کیوں ہوئیَ؟
26۔جی ڈی پی میں کمی کیوں آئی؟
27۔پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری کیوں کی جا رہی ہے جبکہ کچھ دن پہلے وزیر خزانہ نے کہا تھا پی آئی اے کا خسارہ
کم ہوا ہے؟
28۔علیمہ خان نے ابھی تک FBFکی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود جرمانہ کیوں نہیں بھرا؟
29۔عمران خان کی دوسری بہن کے پاس 60ارب کہاں سے آئے؟
30۔بقول عمران خان ملک میں بارہ ارب کرپشن تھی جسے روک لیا گیا ،تو پھر قرض کی کیوں ضرورت پڑی؟
31۔اسد عمر نے کہا ن لیگ نے ہمیں خزانے میں اٹھارہ ارب ڈالر دیئے ،عمران خان کہتے ہیں خزانہ خالی ہے ان میں جھوٹا کون ہے؟
ٰیہ وہ سوالات ہیں جو مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدرری نورالحسن تنویر نے بھیجے ہیں ان کے علاوہ انہوں نے کرائے کے لکھنے والوں ،ٹی وی اینکرز اور پاک فوج پر جو سوالات اٹھائے ان کے بارے میں اتنا کہنا کافی ہے کہ اپنے گریبان میں بھی جھانک لیں ،آئینے کے سامنے کھڑے ہونے کی جرات ہو تو اپنے عکس پر نظر ڈال کر سچ سچ بتائیں آیئنہ کیا کہتا ہے؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا تجزیہ : بجٹ اور تاریخی منفی شرح نمو
Next Article ارطغرل غازی کا ابن عربی۔۔حسن نثار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.