ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین لاہور، اسلام آباد ، کراچی ، ملتان سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کےسیکڑوں کارکن گرفتار کر لیےگئے ہیں ۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کے درجنوں کارکن گرفتار کرلیےگئے۔ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے شہر میں سرچ اینڈکومبنگ آپریشن کیا گیا، اس دوران گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کی چیکنگ کی گئی۔ذرائع کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے 70 پی ٹی آئی کارکن گرفتار کرلیےگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کے علاوہ تھانہ کوہسار کے علاقے سے 60، تھانہ بارہ کہو سے20 اور تھانہ رمنا سے25 پی ٹی آئی کارکن گرفتار کیےگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران تھانہ لوئی بھیرکے علاقے سے 35، سنگجانی سے 45 اور تھانہ ترنول کے علاقے سے 42 کارکن گرفتار کرلیےگئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتار پی ٹی آئی کارکن جتھوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچے تھے۔
( بشکریہ : ایکسپریس نیوز )
فیس بک کمینٹ