Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»قیصر عباس صابر»للکار کی سرکار: صدائے عدل / قیصر عباس صابر
قیصر عباس صابر

للکار کی سرکار: صدائے عدل / قیصر عباس صابر

ایڈیٹراکتوبر 27, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran angry
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
آگہی کا خاصا صرف فواد چوہدری کا ہی نہیں بلکہ فیصلوں سے پہلے ان کا علم نئے پاکستان کے ہر معمار کے پاس تھا اور ہے ۔ ہر وہ معمار جس کے موکل سیاسی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں وہ انہیں آگاہ رکھتے ہیں کہ کیا ہونے والا ہے اور کیا نہیں ہوپائے گا ۔126دنوں کا دھرنا اگر یاد ہے تو پھر امپائر کی کھڑی ہونے والی انگلی کی پیشگی اطلاع بھی یاد ہوگی جسے جھوٹی اطلاع کہا جاتا تھا کہ انگلی تو پھر کھڑی نہ ہوئی، کون کہتا ہے وہ اطلاع جھوٹی تھی، انگلی پہلے دن سے لے کر ایک سو چھبیسویں دن کی شام تک روزانہ کھڑ ی ہوتی رہی مگر وہ امپائر ہی کیا جس کی کھڑی ہونے والی انگلی نظر آجائے۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد ارشد ملک نے نواز شریف کے وکلاءکا یہ اعتراض غور سے سنا کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو کس نے بتایا کہ جس کیس کا فیصلہ ابھی باقی ہے اور ٹرائل زیر سماعت، ایسے کیس میں نوازشریف سوفیصد جیل جائینگے ۔ جج صاحب حیران و پریشان ہوئے اور فواد چوہدری کے مذکورہ انٹرویو کا ریکارڈ منگوالیا ، ساتھ ہی وکلاءکو ہدایت دی کہ پیر کو درخواست دیں عدالت نوٹس جاری کرے گی۔ پوری دنیا میں یہ اصول ہے کہ زیر سماعت مقدمہ پر بات نہیں کی جاتی مگر یہاں وزیر اطلاعات تو ایک حکومتی اکائی ہے ، اینکر عدالتی فیصلے سنا دیتے ہیں یہ عدالت پر اثر انداز ہونے کے زمرے میں آتا ہے۔ وقت سے پہلے تحریک انصاف کو کس نے بتایا تھا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت ان کی ہوگی؟ قبل از وقت نتائج بھی الیکشن پر اثر انداز ہونے والی دھاندلی سمجھی جاتی ہے مگر ارباب عدل و انصاف خاموش رہے ۔ ایسے عدالتی نوٹسز کا بابر اعوان ملک کی بڑی عدالت کے سامنے ”نوٹس ملیا تے ککھ نہ ہلیا“ کہہ کر مذاق اڑاتے رہے۔ احتساب عدالت نے فواد چوہدری کے خلا ف درخواست مانگ لی اور وزیر اطلاعات کے بیانات کا ریکارڈ طلب کیا، یہی کافی سمجھیں ، اس سے قبل تو وقت سے پہلے ”فیصلے“ سنانے والوں کو ”صاحب الہام“ کے خطاب سے نوازا جاتا تھا، مٹھائیاں تک تقسیم کردی جاتی تھیں ۔ صرف محکمہ موسمیات والے وقت سے پہلے موسم کا حال بتاتے تھے مگر اب نئے پاکستان میں اپوزیشن میں شامل سیاستدانوں پر فرد جرم عائد ہونے سے بھی پہلے ، بغیر شہادتوں اور جرح کے ، جیل بھجوانے کی اطلاعات جاری ہورہی ہیں اور کوئی صاحب عدل نوٹس لینے پر تیار نہیں ، فیصلے بعد میں آتے ہیں ان پر تبصرے پہلے سے شروع ہوچکے ہوتے ہیں ۔ کبھی کسی نے پوچھا کہ فواد چوہدری کو کس نے بتایا کہ ‘’50سے زائدسیاستدان جیل جائینگے “ ۔ وزارت عظمی کی ذمہ دار کرسی پر بیٹھے ہوئے عمران خان کو کیا اب بھی کسی امپائر نے اطلاع دی ہے کہ ” اپوزیشن والے چور ہیں ان کو نہیں چھوڑوں گا“ پچاس لوگو ں کا کیس کسی عدالت میں زیر سماعت بھی نہیں جس کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہو کہ فواد چوہدری انہیں جیل جانے کی نوید سنادیں اور نہ ہی پوری اپوزیشن کسی مقدمے میں نامزد ہے کہ وزیر اعظم یہ کہہ دیں کہ ”نہیں چھوڑوں گا“ اور ویسے بھی نامزد ملزموں کو مجرم بنانے ، جیل بھیجنے یا بری کرنے کا اختیار تو صرف عدالتوں کا ہوتا ہے مگر یہاں ”ماورائے عدالت“ جیلوں کا تصور دیا جارہا ہے یا پھر نئے پاکستان میں ” بے پرکی اڑانے “ کا نیا سرکاری نعرہ اپنے آغاز کے مراحل میں ہے ۔ جیل جانے کی خبر کے بعد اپوزیشن میں موجود سیاستدان جو کسی مقدمے میں نامزد ہیں اور نہ ہی کوئی فیصلہ ان کے خلاف آنے والا ہےیہ  اشعار کورس کی شکل میں گنگناتے پھرتے ہیں
لو گ ملز م تو سمجھتے مجھے میرے منصف
واقعہ کوئی تو الزام سے پہلے آتا
میرے آغاز کا آغاز اگر ہو نہ سکا
میرا انجام تو انجام سے پہلے آتا
وزیر اعظم اور وزیر اطلاعات اگر شریف فیملی کو ساری اپوزیشن کہہ رہے ہیں تو بھی یہ کام عدالتوں پر چھوڑ دیں اور یقیناً  عدالتیں انہیں نہیں چھوڑیں گی مگر قدرتی اور عدالتی انصاف کے رائج طریقے کے مطابق ہی ملزموں کو مجرم کہا جائے گا ۔ ٹرائل سے پہلے مجرم بنا کر نا اہل قرار دینے والے فیصلے پہلے ہی پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بنے ہیں ۔ مجرم ڈکلئیر کر کے پھر ٹرائل چلانے کی حوصلہ شکنی ہمارے نظام کو شفافیت کی طرف لے جائے گی۔ کم ازکم سرکاری عہدوں پر فائض وزرا کو تو سیاسی سلطان راہی نہیں بننا چاہیے کہ منصب اور کنٹینر کا فرق تو بہرحال ہوتا ہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اگر کم گوئی کو بھی سرکاری عقیدہ بنا لیں تو بہت سی مشکلات سے جان چھوٹ سکتی ہے کہ کفن پھاڑ کر بولنے والے یہ مردے خان صاحب کیلئے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں ۔خارجہ پالیسی اور معاشی حکمت عملی تو خود اپنی زد میں ہیں مگر لاءاینڈ آرڈر کی صورت حال اس قدر گمبھیر ہے کہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں چار سو گنا اضافہ ہوچکا مگر کوئی خاطر خواہ گینگ بھی گرفتار نہ ہوسکا۔ نیب اور ایف آئی اے بظاہر بڑے مگر مچھوں کو گرفتا ر کرنے کے باوجود کوئی رقم برآمد نہ کرسکے جس کا فائدہ عوام یا سرکار کو ہوتا ۔ ابھی تک للکار کی سرکار عوام کو مہنگائی کی سولی پر لٹکانے کے باوجود کہیں کوئی ریلیف نہیں دے سکی۔ خدارا عوامی مینڈیٹ کا خیال کریں اور اپنی ترجیحات میں غریب اور غربت کو سرفہرست رکھیں۔
فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچھوٹے چھوٹے مسائل : گونج / ڈاکٹر عفان قیصر
Next Article ہم سب خیرات کے انتظار میں کیوں رہتے ہیں۔۔مملکت اے مملکت/محمود شام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.