Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سویڈن میں عید کے روز قرآن پاک نذرِ آتش : پاکستان، ترکی سمیت مسلم ممالک کی مذمت
اہم خبریں

سویڈن میں عید کے روز قرآن پاک نذرِ آتش : پاکستان، ترکی سمیت مسلم ممالک کی مذمت

ایڈیٹرجون 29, 202319 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
quran burning sweden
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سٹاک ہوم :سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ایک شخص کی جانب سے قرآن کے نسخے کو نذر آتش کرنے کے واقعے کی پاکستان اور ترکی سمیت متعدد مسلم ممالک نے شدید مذمت کی ہے۔
بدھ کو سٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر ایک شخص کی جانب سے قران کے نسخے کو نذر آتش کیا گیا۔ قرآن جلانے کے واقعے میں ایک عراقی نژاد شحص ملوث ہے جس نے اس مظاہرے کے لیے عدالت سے باقاعدہ اجازت لی تھی۔
اس واقعے پر جہاں مراکش اور اردن نے احتجاجاً سٹاک ہوم سے اپنے سفیر واپس بلا لیے ہیں وہیں جمعرات کے روزعراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع سویڈن کے سفارتخانے کے کمپاونڈ میں مشتعل مظاہرین بھی داخل ہوئے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں درجنوں مظاہرین کو بغداد میں موجود سویڈن کے سفارت خانے کے کمپاونڈ میں گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جائے وقوعہ پر موجود خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر نے بتایا کہ ’ہجوم کچھ دیر کے لیے سفارت خانے کی عمارت میں داخل ہوا۔‘ تاہم مقامی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی پر مشتعل ہجوم وہاں سے منتشر ہو گیا۔
جبکہ سویڈش حکام کی جانب سے اس نوعیت کے احتجاج کی اجازت دیے جانے پر ترکی نے سویڈن کی فوجی اتحاد نیٹو میں شمولیت کی دوبارہ مخالفت کی ہے۔ نیٹو رکنیت کے حصول کے لیے سویڈن کو ترکی کی حمایت درکار ہے۔
رواں سال جنوری کے دوران بھی سویڈن میں قرآن نذر آتش کیے جانے پر مسلم ممالک نے شدید ردعمل دیا تھا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے تقریباً 200 عینی شاہدین کے مطابق مسجد کے باہر موجود دو مظاہرین میں سے ایک نے قرآن کے نسخے کو پھاڑ دیا اور مقدس اوراق کی بے حرمتی کرنے کے بعد انھیں نذر آتش کیا۔
جبکہ اس دوران دوسرا شخص میگا فون پر مظاہرہ کرنے والے کی بات کا ترجمہ دہراتا رہا۔
وہاں موجود بعض افراد نے اوراق جلائے جانے پر احتجاج کرنے کے لیے ’گاڈ از گریڈ‘ (خدا عظیم ہے) کے نعرے لگائے جبکہ پتھراؤ کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
بدھ کے روز مظاہرے سے قبل واقعے میں ملوث شخص سلوان مومیکا نے امریکی نیوز چینل سی این این کو بتایا تھا کہ وہ پانچ سال قبل عراق سے سویڈن آئے اور ان کے پاس سویڈن کی شہریت ہے۔
انھوں نے سی این این کو بتایا کہ وہ ایک ایتھسٹ ہیں، یعنی کسی مذہب کو نہیں مانتے۔
سلوان مومیکا نے سی این این کو مزید بتایا کہ وہ یہ مظاہرہ عدالت میں تین ماہ کی قانونی لڑائی کے بعد کر رہے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ قرآن پر پابندی لگائی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ سویڈن کی پولیس نے مسلم مخالف مظاہروں کے انعقاد کی کئی درخواستیں خارج کر دی تھیں۔
تاہم ایک مقامی عدالت نے پولیس کے ان فیصلوں کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ وہ آزادی اظہار کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
مسجد کے ڈائریکٹر اور امام محمود خلفی نے کہا کہ عید الاضحی کے تہوار کی تعطیل کے موقع پر احتجاج کی اجازت دینے کے فیصلے سے مسجد کے نمائندوں کو مایوسی ہوئی ہے۔
امام خلفی نے ایک بیان میں کہا کہ ’مسجد انتظامیہ نے پولیس سے درخواست کی کہ وہ کم از کم مظاہرے کو کسی دوسری جگہ کی طرف منتقل کر دیں جو قانون کے مطابق ممکن ہے۔ تاہم انھوں نے ایسا نہ کرنے کا انتخاب کیا۔‘
خلفی کے مطابق ہر سال دس ہزار کے قریب لوگ سٹاک ہوم کی مسجد میں عید کی تقریبات کے لیے آتے ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سویڈن قرآن پاک
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنام ور ٹی وی سٹار انکل عرفی ( شکیل احمد ) انتقال کر گئے
Next Article آمنہ مفتی کا کالم:میاں صاحب کی واپسی!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لندن میں ترک قونصل خانے کے باہر قرآن پاک نذر آتش کرنے کی کوشش

فروری 15, 2025

ملتان میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی مقدمہ درج کر لیا گیا

ستمبر 22, 2024

سویڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک نذر آتش : پُرتشدد مظاہرے اور جلاؤ گھیراؤ

ستمبر 5, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.